اردو

urdu

کورونا: کولکاتا پولیس اہلکاروں کا احتجاج

By

Published : May 30, 2020, 12:11 PM IST

پولیس اہلکاروں کا الزام ہے کہ 'کورنٹائن مرکز میں ان کی دیکھ بھال صحیح طریقے سے نہیں ہو رہی ہے۔ یہاں ان کا علاج نہیں کیا جا رہا ہے بلکہ انہیں کورونا سے مرنے کے لئے چھوڑ دیا گیا ہے۔'

کورونا: کولکتہ پولیس اہلکاروں کا احتجاج
کورونا: کولکتہ پولیس اہلکاروں کا احتجاج

ریاست مغربی بنگال میں کولکتہ آرمڈ پولیس کی چوتھی بٹالین کے اہلکاروں نے سالٹ لیک میں جمعہ کے روز مناسب دیکھ بھال اور علاج نہ ہونے کی وجہ سے احتجاج شروع کر دیا۔

دراصل بیٹلین 4 کی عمارت اے ایف بلاک میں کورونا مثبت پولیس اہلکاروں کی دیکھ بھال کے لئے ایک کورنٹائن مرکز بنایا گیا ہے۔ لیکن پولیس اہلکاروں کا الزام ہے کہ 'یہاں ان کی دیکھ بھال کے لئے مناسب انتظامات نہیں ہے۔ ان کا علاج نہیں کیا جا رہا ہے بلکہ انہیں کورونا سے مرنے کے لئے یہاں پر چھوڑ دیا گیا ہے۔'

وہیں مظاہرہ کر رہے پولیس اہلکاروں کو قابو میں کرنے آئے پولیس فورس پر مظاہرین اہلکاروں نے پتھراؤ شروع کردیا۔

ناراض پولیس اہلکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 'انہیں علاج کے لئے سہولیات فراہم کی جائے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details