ETV Bharat / state

گجرات میں مدرسوں کا سروے غیرضروری: ایڈوکیٹ اقبال شیخ - Survey of madrassas in Gujarat

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 23, 2024, 5:29 PM IST

Survey of madrassas in Gujarat unnecessary گجرات میں مدرسوں کے سروے پر ایڈوکیٹ اقبال شاخ نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے مدرسوں کے سروے کو غیرضروری قرار دیتے ہوئے گجرات حکومت پر تنقید کی ہے۔

گجرات میں مدرسوں کا سروے غیرضروری: ایڈوکیٹ اقبال شیخ
گجرات میں مدرسوں کا سروے غیرضروری: ایڈوکیٹ اقبال شیخ (ETV Bharat)

گجرات میں مدرسوں کا سروے غیرضروری: ایڈوکیٹ اقبال شیخ (ETV Bharat)

احمد آباد: سنٹرل وقف کونسل کے سابق ممبر اور گجرات ہائیکورٹ کے وکیل اقبال شیخ نے ریاست میں مدرسوں کا سروے کرانے پر اعتراض کرتے ہوئے وزیراعلی بھوپیندر بھائی پٹیل اور چیف سیکرٹری کو ایک مکتوب تحریر کیا۔ انہوں نے مدارس کے سروے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ چونکہ گجرات میں مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نہیں ہے اور نہ ہی سرکار کی جانب سے مدارس کو مالی امداد دی جاتی ہے، اس لئے مدرسوں کے سروے کی ضرورت نہیں ہے۔

ایڈوکیٹ اقبال شیخ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے مدارس کے سروے سے متعلق جاری سرکلر میں بتایا گیا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق قومی کمیشن نے ریاست میں سرکاری امداد یافتہ / تسلیم شدہ مدارس میں پڑھنے والے "غیر مسلم بچوں" کا فزیکل سروے کرنے کو کہا ہے۔ اقبال شیخ نے بتایا کہ چونکہ گجرات میں مدرسہ بورڈ موجود نہیں ہے اور نہ ہی ایسا کوئی نظام ہے جس میں مدارس کو سرکاری گرانٹ دی جاتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا نظام یوپی، راجستھان، آسام، بہار و دیگر ریاستوں میں ہے لیکن گجرات میں اس طرح کا کوئی نظام نہیں ہے۔ اسی لئے اقبال شیخ نے مدرسوں کے سروے کو غیرضروری قرار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.