ETV Bharat / sports

پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر، اپنی ٹیم پر پاکستانیوں کا غصہ پھوٹ پڑا - PAKISTANI TEAM TROLLED

پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں لیگ مقابلوں میں ہی باہر ہو گیا۔ آئر لینڈ اور امریکہ کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا جس کے بعد پاکستان کے سپر 8 مرحلے میں انٹری کا خواب چکنا چور ہو گیا۔ پاکستان کی ٹورنامنٹ میں ناقص کارکردگی کے بعد ٹیم کے سابق کھلاڑیوں میں زبردست ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔

پاکستان سپر 8 سے باہر، پاکستانی عوام اور سابق کھلاڑیوں کا ٹیم پر پھوٹا غصّہ
پاکستان سپر 8 سے باہر، پاکستانی عوام اور سابق کھلاڑیوں کا ٹیم پر پھوٹا غصّہ (تصویر: اے پی)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 15, 2024, 7:44 AM IST

Updated : Jun 15, 2024, 7:50 AM IST

نیویارک: پاکستانی ٹیم اپنے کھیل کے دم پر نہیں بلکہ قسمت کے سہارے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے سپر 8 میں داخلے کی امید لگائے بیٹھی تھی۔ لیکن قدرت نے بھی پاکستان کا ساتھ نہیں دیا اور آئرلینڈ اور امریکہ کے درمیان گروپ اے کا اہم مقابلہ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔ جس کے بعد پاکستان سپر 8 مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگیا اور میزبان امریکہ کو سپر 8 میں انٹری مل گئی۔

آئرلینڈ اور امریکہ کے درمیان گروپ اے کا اہم مقابلہ بارش کی وجہ سے منسوخ
آئرلینڈ اور امریکہ کے درمیان گروپ اے کا اہم مقابلہ بارش کی وجہ سے منسوخ (تصویر: اے پی)

لاڈرہل فلوریڈا میں ہونے والا یہ اہم میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار رہا اور ٹاس بھی نہیں ہوسکا۔ بارش کی وجہ سے کھیل تو دور کی بات ٹاس بھی نہیں ہو پایا اوردونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا جس کے بعد گروپ اے میں امریکہ 5 پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے میں پہنچ گیا ہے جبکہ پاکستان اپنے گروپ کا آئرلینڈ کے خلاف آخری میچ کھیلنے سے پہلے ہی ورلڈکپ سے باہر ہوگیا۔

پاکستان کے ایونٹ میں بنے رہنے کے لیے آئرلینڈ اور امریکہ کا میچ ہونا ضروری تھا اور اگر میچ ہوتا تو اس میں امریکہ کی شکست بھی ضروری تھی۔ اب گروپ اے سے بھارت اور امریکا سپر 8 میں داخل ہو چکے ہیں جس کے بعد 16 جون کو ہونے والا پاکستان اور آئرلینڈ کا میچ بے معنی ہوگیا۔ اس طرح یہ دونوں ٹیمیں اب ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہیں۔

  • سابق کرکٹر محمد حفیظ نے ٹیم کو قربانی کے بکروں سے تعبیر کر دیا:

پاکستان میں ٹیم کی ناقص کارکردگی سے کرکٹ شائقین اور سابق کرکٹروں میں زبردست ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔ سابق کھلاڑی، ٹیم اور پی سی بی پر اپنا غصہ نکال رہے ہیں۔ پاکستان کے سابق کھلاڑی محمد حفیظ نے تو پاکستانی کھلاڑیوں کو قربانی کے بکرے تک قرار دے دیا۔ انھوں نے ایکس پر بکروں کے ایموجیز ڈال کر پاکستان کرکٹ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ قربانی کے جانور حاضر ہوں۔

انہوں نے مزید ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا کہ پاکستان کرکٹ کا المیہ یہ ہے کہ اعلیٰ حکام کریڈٹ تو لیتے ہیں لیکن ذمہ داری نہیں لیتے۔

  • سابق کرکٹر احمد شہزاد نے کہا، آپ کوالیفائی کرنے کے حقدار نہیں:

پاکستانی ٹیم کے سابق کھلاڑی احمد شہزاد نے ٹیم کو کھری کھری سنائی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انھوں نے لکھا کہ، جو حقدار ٹیمیں ہیں وہ سپر 8 کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔ اگر آپ اس پر انحصار کر کے بیٹھے تھے کہ آئرلینڈ کسی ٹیم کو شکست دے، تو آپ کوالیفائی کرنے کے حقدار نہیں ہیں۔ اپنی پوسٹ میں شہزاد نے پاکستانی ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ، یہ مت سوچیں کہ قدرت کا نظام ان کیلئے بھی کام کرتا ہے جو خود مستحق نہیں ہیں اور اپنی اصلاح کیلئے تیار نہیں ہیں۔ احمد شہزاد نے لکھا کہ اب سب کی نظریں پی سی بی کے چیئرمین پر ہیں۔

  • بابر اعظم اینڈ کمپنی نے شعیب اختر کا دل توڑ دیا:

پاکستان کے معروف سابق فاسٹ بالر راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر کی اداسی ان کے ایکس پر شیئر کیے گئے ایک لائن کے پوسٹ سے ظاہر ہو رہی ہے۔ شعیب اختر نے ایکس پر ایک لائن میں درد بھرا پیغام لکھا، ورلڈ کپ میں پاکستان کا سفر اختتام پذیر ہوا۔ شعیب کا یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو ریا ہے۔

  • سکندر بخت نے عمر رسیدہ اور ان فٹ کھلاڑیوں کو ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا:

پاکستان کے ایک نجی نیوز چینل جیو نیوز پر ایک پروگرام میں پاکستان کے سابق کرکٹر سکندر بخت کی ٹیم کے تئیں ناراضگی صاف دیکھی گئی۔ انھوں نے ان فٹ اور عمر رسیدہ کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر نکالنے کا مطالبہ کیا۔ یہی نہیں انھوں نے تمام فارمیٹس میں کپتان کو بدلنے اور ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا پرفارم کرنے والوں کو ٹیم میں جگہ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

واضح رہے پاکستانی ٹیم پہلے ہی بھارت سے ہار کر پاکستان میں زبردست ٹرول ہو رہی ہے۔ اور اب عالمی کپ سے باہر ہونے پر تو سوشل میڈیا پر جیسے مزاحیہ میم کا سیلاب آگیا ہے۔ پاکستانی کرکٹ شائقین ٹیم کے کھلاڑیوں کا الگ الگ انداز میں مذاق اڑا رہے ہیں۔

پاکستان سپر 8 سے باہر، پاکستانی عوام اور سابق کھلاڑیوں کا ٹیم پر پھوٹا غصّہ
پاکستان سپر 8 سے باہر، پاکستانی عوام اور سابق کھلاڑیوں کا ٹیم پر پھوٹا غصّہ (تصویر: اے پی)

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Jun 15, 2024, 7:50 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.