ETV Bharat / state

آئی سی یو میں دو بیٹیوں کی شادی، ڈاکٹر اور نرس بنے گواہ، مریض باپ کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو - Marriage in Hospital ICU

ایک مریض کی دو بیٹیوں کا لکھنؤ کے ایک اسپتال کے آئی سی یو میں سادگی کے ساتھ نکاح ہوا۔ لڑکیوں کے والد سید محمد جنید اقبال کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ انہیں لکھنؤ کے ایرا میڈیکل کالج کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔

لکھنؤ: اسپتال کے آئی سی یو میں شادی
لکھنؤ: اسپتال کے آئی سی یو میں شادی (Photo: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 16, 2024, 12:45 PM IST

لکھنؤ: اسپتال کے آئی سی یو میں شادی (Photo: ETV Bharat)

لکھنؤ: محمد جنید اقبال (55) اپنی بیوی، 1 بیٹے اور 2 بیٹیوں کے ساتھ اناؤ میں رہتے ہیں۔ وہ گذشتہ 4 برسوں سے ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں۔ 11 جون کو جنید اقبال کی طبیعت اچانک خراب ہونے کی وجہ سے، انہیں لکھنؤ کے ایرا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ علاج کے دوران ان کی طبیعت مزید خراب ہونے لگی۔

  • آخری خواہش کا اظہار

جنید اقبال کی دونوں بیٹیوں کی شادی کی تاریخ پہلے ہی طے تھی۔ شادی 22 جون اور ولیمہ 24 جون کو ممبئی میں ہونا طے تھا۔ گھر والوں نے ڈاکٹر سے انہیں ڈسچارج کرنے کی درخواست کی لیکن ڈاکٹر نے انکار کر دیا، جس پر جنید نے اپنی دونوں بیٹیوں کی نکاح کرانے کی اجازت او ٹی انچارج ڈاکٹر مستحسن سے طلب کی۔

آئی سی یو میں دو بیٹیوں کی شادی
آئی سی یو میں دو بیٹیوں کی شادی (Photo: ETV Bharat)

جنید اقبال نے کہا میری آخری خواہش ہے کہ دونوں بیٹیوں کی شادی میری آنکھوں کے سامنے ہو جائے۔ او ٹی انچارج ڈاکٹر مستحسن نے اس سلسلے میں ایرا میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ایم ایم اے فریدی سے بات کی۔ ہسپتال انتظامیہ نے مریض کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے شادی کے لیے دونوں بیٹیوں، داماد اور مولانا قاری ظریف کو آئی سی یو میں داخلے کی اجازت دے دی۔ اہل خانہ اور ہسپتال انتظامیہ کی منظوری کے بعد اپرین پہن کر ایک عالم دین نے آئی سی یو میں نکاح پڑھایا۔ شادی ہسپتال کے آئی سی یو میں ڈاکٹروں اور نرسوں کی موجودگی میں ہوئی۔

  • نکاح خواں کا بیان

نکاح خواں مولانا محمد ظریف نے کہا کہ سید محمد جنید اقبال کی دونوں بیٹیوں کی شادی پہلے سے طے تھی۔ دونوں کی شادی ممبئی میں ہونی تھی۔ لیکن جب ان کی طبیعت خراب ہوئی تو انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ طبیعت بہتر نہ ہونے پر انہیں آئی سی یو منتقل کر دیا گیا۔

دونوں دولہے ممبئی سے لکھنؤ آئے اور نکاح ہو گیا۔ بڑی بیٹی کی شادی 13 جون کو دوپہر 2 بجے ہوئی۔ جب کہ چھوٹی بیٹی کی شادی 14 جون کو دوپہر 12.30 بجے ہوئی۔

مولانا نے بتایا کہ دونوں بیٹیاں ممبئی میں ملازمت کرتی ہیں۔ پہلی بیٹی تنزیہہ بانو نے گریجویشن کیا ہے جن کی شادی کاروباری نوجوان محمد ایاز سے ہوئی جب کہ دوسری بیٹی ڈاکٹر درشن کی شادی سیف علی سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: سڑک حادثے میں دولہا جاں بحق، 48 گھنٹے بعد اسی منڈپ میں دلہن کی شادی ہوئی

مظفرنگر: دلہن نے شادی میں پسٹل سے کئی راؤنڈ فائرنگ کی، ویڈیو وائرل

شادی کے بعد موٹاپا کیوں بڑھ جاتا ہے؟ - Weight Gain After Marriage

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.