ETV Bharat / state

اورنگ آباد ضلع میں پانی کی قلت سے نپٹنے کے لیے سرکاری مشینری پوری طرح تیار - Water Shortage in Aurangabad

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 23, 2024, 5:26 PM IST

Water Crisis in Aurangabad: اورنگ آباد ضلع میں پانی کی قلت سے نپٹنے کے لیے ضلع انتظامیہ پوری طرح سے تیار ہے، اس کے لیے دیہی علاقوں میں موجود تمام سرکاری محکمہ کو اطلاع دی گئی ہے کہ کہیں پر بھی پانی کی قلت نہ ہو، پانی کی قلت سے متاثرہ دیہاتوں کے ساکنان کو آئندہ تین دنوں میں متعلقہ تحصیلدار کو با قاعدہ تحریری شکایت کرنے کی درخواست بھی کی۔ جس کے بعد تحصیلدار سے موصولہ مطالبات کی تحقیق کر کے متعلقہ گاؤں کو ضرورت کے مطابق پانی فراہم کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ اورنگ آباد ضلع کے دیہی علاقوں میں 678 ٹینکروں کے ذریعہ پانی فراہم کیا جا رہا ہے، اور ضلع کے 285 دیہاتوں کے لیے 346 کنویں تحویل میں لیے گئے ہیں، جس کے ذریعہ بڑی تعداد میں شہریوں کو پانی پہنچایا جا رہا ہے۔

Government machinery is fully prepared to deal with water shortage in Aurangabad district
اورنگ آباد ضلع میں پانی کی قلت سے نپٹنے کے لیے سرکاری مشینری پوری طرح تیار (ETV Bharat Urdu)

اورنگ آباد ضلع میں پانی کی قلت سے نپٹنے کے لیے سرکاری مشینری پوری طرح تیار (ETV Bharat Urdu)

اورنگ آباد: اورنگ آباد ضلع میں پانی کی قلت کے مسائل سے نمٹنے کے لیے دیہی علاقوں میں 678 ٹینکروں کے ذریعہ پانی فراہم کیا جا رہا ہے، ساتھ ہی بڑی تعداد میں کنوؤں کو تحویل میں لے کر شہریوں کو پانی فراہم کرنے کے اقدامات کیے جارہے ہیں، دیہی علاقوں میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے سبھی سرکاری محکموں کو اطلاع دی گئی ہے کہ ایک بھی شہری کو پانی کی قلت نہ ہو۔ ضلع کلکٹر دلیپ سوامی نے یہ معلومات دی، وہ کلکٹوریٹ میں صحافیوں سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ ناکافی بارش کے سبب ضلع میں پانی کی قلت ہو رہی ہے، لہٰذا انتظامیہ کی جانب سے ٹینکروں کے ذریعہ پانی فراہم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مراٹھواڑہ کے سب سے بڑے ڈیم میں صرف چھ فیصد پانی کا ذخیرہ - Maharashtra Water Crisis

انھوں نے بتایا کہ ضلع کے 285 دیہاتوں کے لیے 346 کنویں تحویل میں لیے گئے ہیں، جس کے ذریعہ بڑی تعداد میں شہریوں کو پانی پہنچایا جا رہا ہے۔ انھوں نے قلت سے متاثرہ دیہاتوں کے ساکنان کو آئندہ تین دنوں میں متعلقہ تحصیلدار کو باقاعدہ تحریری شکایت کرنے کی درخواست بھی کی۔ جس کے بعد تحصیلدار سے موصولہ مطالبات کی تحقیق کر کے متعلقہ گاؤں کو ضرورت کے مطابق پانی فراہم کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ضلع کے کسی بھی مقام میں کسی بھی شہری کو پانی سے محروم نہ رہنے دینے سے متعلق انتظامیہ مکمل طور پر خبر رکھ رہا ہے۔

ساتھ ہی کلیکٹر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ضلع کے مختلف دیہاتوں اور گاؤں کا دورہ کیا، اور وہاں پر پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں، کلیکٹر کا کہنا ہے کہ کسی بھی گاؤں میں جانوروں کو چارے کی پریشانی نہیں ہوں گی، اس کے لیے دوسری ریاستوں میں جانے والے چارے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے، کلیکٹر کا کہنا ہے کہ جو بڑے بڑے تعمیراتی کام چل رہے ہیں، انہیں بھی پابند کیا گیا اور کچھ دن کے لیے کام بند کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.