ETV Bharat / state

فائر پروف سسٹم نہ لگانے والی عمارتوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے: میونسپل کمشنر بھوشن گگرانی - Fire Safety

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 23, 2024, 5:52 PM IST

BMC Commissioner Bhushan Gagrani برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر بھوشن گگرانی نے فائر سیفٹی پر خاصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے کہا کہ ایسی عمارتوں کے مالکان کے خلاف کاروائی کی جائے جو فائر سیفٹی معاملہ میں کوتاہی برت رہے ہیں۔

فائر پروف سسٹم نہ لگانے والی عمارتوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے: میونسپل کمشنر بھوشن گگرانی
فائر پروف سسٹم نہ لگانے والی عمارتوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے: میونسپل کمشنر بھوشن گگرانی (ETV Bharat)

فائر پروف سسٹم نہ لگانے والی عمارتوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے: میونسپل کمشنر بھوشن گگرانی (ETV Bharat)

ممبئی : ایسی املاک کے مالکان اور عمارتوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے جو بار بار انسپکشن یا نوٹس دینے کے باوجود آگ سے بچاؤ کے جدید نظام نصب کرنے یا اسے برقرار رکھنے میں ناکام رہے ہیں۔ برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر بھوشن گگرانی نے یہ ہدایت محکمہ فائر کے اعلیٰ افسران کی موجودگی میں دی ہیں۔ کمشنر نے عمارتوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا جو اپڈیٹ فائر سسٹمز کو نصب کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

کمشنر نے فائر چیف رویندرا امبولکر سے اس بارے میں سنجیدگی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ایسی عمارتوں کے مالکان اور عمارتوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے جو بار بار انسپکشن یا نوٹسز کے باوجود آگ سے بچاؤ کے جدید نظام نصب کرنے یا اسے برقرار رکھنے میں ناکام ہیں۔ کمشنر بھوشن گگرانی نے بائیکلہ میں ممبئی فائر بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور تقریباً تین گھنٹے تک اس کا جائزہ لیا۔ اس دوران اُنہوں نے شہر میں آگ لگنے کی وارداتوں پر گفتگو کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا بھر میں کیے جانے والے نئے تجربات اور اپ ڈیٹ شدہ نظاموں کے بارے میں تحقیقی معلومات اکٹھی کرنے کے لیے ماہرین کی ٹیم بنائی جائے۔ برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن کے زیراہتمام ممبئی فائر بریگیڈ نے ممبئی کے شہریوں کی حفاظت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ فائر سروس میں کسی بھی گاڑی یا ٹیکنالوجی کو شامل کرتے ہوئے صرف یہ نہیں دیکھنا چاہیے کہ وہ کتنی اپ ٹو ڈیٹ ہے۔ لہذا، بحران کے وقت لوگوں کی حفاظت کے لحاظ سے اس کی افادیت کو جانچنا چاہئے۔ حادثات کے دوران رضاکار اور شہری بھی امدادی کارروائیوں میں مدد کرتے ہیں۔ ایسے سویم سیوکوں، شہریوں سماجی کارکنان کا احترام کیا جانا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.