ETV Bharat / bharat

راہل گاندھی کا کنہیا کمار کے ساتھ میٹرو میں سفر، مسافروں کے ساتھ لی سیلفی، دیکھیں تصویریں - Rahul Gandhi In Delhi Metro

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 23, 2024, 5:46 PM IST

لوک سبھا انتخابات کے درمیان کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے انتخابی ریلی کے بعد شمال مشرقی دہلی کے امیدوار کنہیا کمار کے ساتھ دہلی میٹرو میں سفر کیا۔ راہل گاندھی نے میٹرو کے سفر کی کئی تصاویر سوشل میڈیا ایکس پر شیئر کی ہیں۔

میٹرو کا سفر، دہلی کے عزیزوں کے ساتھ۔ راہل گاندھی نے یہ پیغام لکھ کر تصویر شیئر کی۔ (راہل گاندھی ایکس ہینڈل)
میٹرو کا سفر، دہلی کے عزیزوں کے ساتھ۔ راہل گاندھی نے یہ پیغام لکھ کر تصویر شیئر کی۔ (راہل گاندھی ایکس ہینڈل) (ایکس)

نئی دہلی: ملک میں لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے کی ووٹنگ 25 مئی کو ہوگی۔ اس انتخابات کے پیش نظر کی جارہی انتخابی مہم آج شام پانچ بجے سے مکمل طور پر بند ہوگئی ہے۔ اس سے قبل 23 مئی کو انتخابی مہم کے آخری دن تمام جماعتوں نے اپنی پوری طاقت لگادی۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے دہلی کے شمال مشرقی اور شمال مغربی لوک سبھا حلقوں میں جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے دہلی میٹرو ٹرین کا سفر بھی کیا تاکہ لوگوں سے زیادہ رابطہ قائم کیا جا سکے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے عام لوگوں سے رابطہ قائم کرنے کے لیے دہلی میٹرو سے سفر کیا۔ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے عام لوگوں سے رابطہ قائم کرنے کے لیے دہلی میٹرو سے سفر کیا۔ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ((راہل گاندھی ایکس ہینڈل))

راہل گاندھی نے میٹرو کے سفر کی کئی تصاویر سوشل میڈیا ایکس پر شیئر کی۔ اس میں انہوں نے لکھا "دہلی کے عزیزوں کے ساتھ میٹرو کا سفر ساتھی مسافروں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت لی۔ مجھے یہ دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے کہ دہلی میں میٹرو بنانے کی ہماری پہل بہت اچھی ثابت ہوئی ہے۔

راہل گاندھی دہلی میٹرو سے منگل پوری میں ہونے والی ریلی میں جا رہے تھے۔ شمال مشرقی دہلی لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے امیدوار کنہیا کمار بھی ان کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔
راہل گاندھی دہلی میٹرو سے منگل پوری میں ہونے والی ریلی میں جا رہے تھے۔ شمال مشرقی دہلی لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے امیدوار کنہیا کمار بھی ان کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔ ((راہل گاندھی ایکس ہینڈل))

راہل نے میٹرو میں سفر کے دوران لوگوں سے بات کی اور ان کے ساتھ سیلفی بھی لی۔ کانگریس لیڈر نے میٹرو سے اس وقت سفر کیا جب وہ شمال مشرقی دہلی لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے امیدوار کنہیا کمار کی حمایت میں دلشاد گارڈن میں ریلی نکالنے کے بعد منگل پوری میں ریلی میں جا رہے تھے۔ اس دوران کنہیا کمار بھی میٹرو کے سفر میں ان کے ساتھ تھے۔

راہول گاندھی نے دہلی میٹرو میں سفر کے دوران عام لوگوں سے بات چیت کی اور ان کے ساتھ کلک کی گئی تصاویر بھی حاصل کیں
راہول گاندھی نے دہلی میٹرو میں سفر کے دوران عام لوگوں سے بات چیت کی اور ان کے ساتھ کلک کی گئی تصاویر بھی حاصل کیں ((راہل گاندھی ایکس ہینڈل))

مزید پڑھیں: کنہیا کمار کی حمایت میں راہل گاندھی کا جلسہ کہا، دیکھیں آئین بدلا تو کیا ہوتا ہے

جے پی اگروال چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ راہل گاندھی پہلے ہی جے پی اگروال کی سیٹ پر ریلی سے خطاب کر چکے ہیں۔

راہول نے میٹرو میں سفر کے دوران لوگوں کے ساتھ سیلفی لی
راہول نے میٹرو میں سفر کے دوران لوگوں کے ساتھ سیلفی لی ((راہل گاندھی ایکس ہینڈل))
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.