لکھنؤ: اترپردیش اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Elections 2022 کے پہلے مرحلے کے تحت 11 اضلاع کی 58 سیٹوں پر آزاد، غیر جانبدارنہ و پر امن انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور پارٹیاں پولنگ سنٹروں تک پہنچ چکی ہیں۔
ووٹنگ کی تیاریوں کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے چیف الیکشن افسر اجے کمار شکلا نے بدھ کو کہا کہ پہلے مرحلے میں مغربی اترپردیش کے 11 اضلاع کی 58 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ کے لئے انتخابی Uttar Pradesh first phase voting tomorrow, preparations complete اہلکار روانہ ہوچکے ہیں۔ اس مرحلے میں 2.28 کروڑ ووٹر کل 623 امیدواروں کے قسمت کا فیصلہ کریں گے جس میں 73 خواتین بھی شامل ہیں۔
پہلے مرحلے میں جن سیٹوں پر انتخابات ہونگے ان میں کیرانہ، تھانہ بھون، شاملی، بڑھانہ، چھرتاول، پرکاجی، مظفر نگر، کھتولی، میرا پور، سوال خاص، سردھنا، ہستنا پور، کٹھور، میرٹھ کینٹ، میرٹھ، میرٹھ جنوب، چھپرولی، بروت، باغپت، لونی، مرادنگر، صاحب آباد، غازی آباد، مودی نگر، دولانا، ہاپوڑ، گڑھ مکتیشور، نوئیڈا، دادری، جیور،سکندرآباد، بلندشہر، سیانہ، انوپ شہر، دبائی، شکارپور،کھرجا، برولی، اترولی، چھرا، کوئیل، علی گرھ، اگلاس، چھاتہ، منت، گوردھن،متھرا، بلدیو، اعتماد پور، آگرہ کینٹ، آگرہ ساوتھ، آگرہ نارتھ، آگرہ دیہات، فتح پور سیکری، فتح آباد، کھیرا گڑھ اور باہ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:
الیکشن میں کسی بھی طرح کی بدنظمی و گڑبڑی کو روکنے کی نگرانی کرنے والے دستے کو مستعد کردیا گیا ہے۔ اس کے لئے لکھنؤ میں لوک بھون واقع محکمہ داخلہ میں’کنٹرول روم‘ بنایا گیا ہے۔ سبھی سات مراحل کے انتخابی کاروائی کے پائے تکمیل کو پہنچنے تک 24 گھنٹےمستعد رہ کر انتخابی عمل پر اچکتی نظر رکھے گا۔ کنٹرول روم میں کوئی بھی شخص ٹیلی فون، ای میل اور فیکس کے ذریعہ سے کبھی بھی شکایت کر سکے گا۔ اس پر فوری اثر سے کاروائی کی جائے گی۔