ETV Bharat / state

مہاراشٹر: کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک، درجنوں زخمی - blast in chemical factory

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 23, 2024, 10:47 PM IST

مہاراشٹر کے تھانے ضلع میں ایک کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے آگ لگ گئی، جس میں 8 افراد ہلاک اور 64 دیگر زخمی ہو گئے۔ وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے مہلوکین کو پانچ پانچ لاکھ معاوضہ دینے کا اعلان بھی کردیا ہے جبکہ صدر مملکت نے واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

boiler blast in chemical factory in Thane district of Maharashtra
کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک (Etv Bharat)

تھانے: مہاراشٹر کے تھانے ضلع کے ڈومبیولی میں جمعرات کو ایک کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے آگ لگ گئی۔ حادثے میں 8 افراد ہلاک اور 64 دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ ڈومبیولی ایم آئی ڈی سی علاقہ کے فیز II میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں پیش آیا۔ آتشزدگی کے باعث دھماکے کے بعد زبردست آگ بھڑک اٹھی۔

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کا ایمس اور نیپچون پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے نام ابھی تک معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ اس کی آواز ایک کلومیٹر دور تک سنی گئی اور آس پاس کی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دھماکے کی وجہ سے آس پاس کے کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

صدر دروپدی مرمو نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا، 'مہاراشٹر کے تھانے ضلع میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے آگ لگنے کے حادثے میں کئی لوگوں کی موت کی خبر بہت افسوسناک ہے۔ میں سوگوار خاندانوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہوں اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتی ہوں،'

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا ہے کہ زخمیوں کے علاج کے اخراجات ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔

شنڈے نے اس حادثہ کے متاثرین کو ایک ہفتہ کے اندر معاوضہ دینے کا حکم بھی دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈومبیولی ایم آئی ڈی سی علاقے میں خطرناک کیمیکل کمپنیوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے بارے میں حکومتی سطح پر یقینی طور پر فیصلہ کیا جائے گا، تاکہ مستقبل میں کسی بھی حادثے سے لوگوں کو محفوظ رکھا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں

ممبئی میں طوفان کی وجہ سے ہورڈنگ گرنے کے باعث اموات میں اضافہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.