ETV Bharat / bharat

مجھے توڑنے کے لیے اب میرے بوڑھے بیمار والدین کو ٹارگیٹ کیا جارہا ہے: اروند کیجریوال - Swati Maliwal assault case

author img

By PTI

Published : May 23, 2024, 10:17 PM IST

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ مجھے توڑنے کے لیے طرح طرح کے حربے استعمال کیے گئے لیکن جب میں نہیں ٹوٹا تو اب مججے توڑنے کے لیے تمام حدیں پار کر کے میرے بوڑھے اور بیمار والدین کو ٹارگیٹ کیا جارہا ہے۔

Kejriwal
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال (IANS)

نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ انہیں توڑنے کے لیے اب ان کے بوڑھے اور بیمار والدین کو ٹارگیٹ کیا جارہا ہے اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ کر کے تمام حدیں پار کر دی ہیں۔

ایک ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے کہا کہ ان کے پاس وزیر اعظم مودی کے لیے ایک پیغام اور اپیل ہے۔ انھوں نے کہا کہ آپ نے میرے ایم ایل اے کو گرفتار کیا لیکن میں نہیں ٹوٹا۔ آپ نے میرے وزیر کو گرفتار کیا لیکن تب بھی آپ مجھے جھکا نہیں سکے، آپ نے مجھے گرفتار کیا اور مجھے جیل میں ہراساں کیا گیا، تب بھی میں نہیں ٹوٹا"

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال (ANI)

دہلی ایکسائز پالیسی سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کئے گئے کیجریوال نے کہا "لیکن آج آپ نے تمام حدیں پار کر دیں اور مجھے توڑنے کے لیے آپ نے میرے بوڑھے اور بیمار والدین کو نشانہ بنایا۔ میری ماں مختلف بیماریوں میں مبتلا ہے۔ جس دن مجھے گرفتار کیا گیا اسی دن وہ ہسپتال سے واپس آئی تھی۔ میرے والد کی عمر 85 سال ہے اور انہیں بھی مختلف جسمانی مسائل ہیں۔ کیا آپ کو لگتا ہے کہ میرے والدین قصوروار ہیں؟ میرے والدین کو کیوں ہراساں کیا جا رہا ہے؟ بھگوان آپ کو معاف نہیں کرے گا،"

دہلی پولیس 13 مئی کو چیف منسٹر کی رہائش گاہ پر عآپ کی راجیہ سبھا ممبر سواتی مالیوال پر مبینہ حملہ کے سلسلے میں ان کے والدین سے پوچھ گچھ کرنے کے لئے کیجریوال کی رہائش گاہ نہیں گئی۔ جبکہ بدھ کو کیجریوال نے کہا تھا کہ اب پولیس ان کے بوڑھے اور بیمار والدین سے پوچھ گچھ کرنے جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ سواتی مالیوال کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے معاملے میں وزیر اعلیٰ کیجریوال کے قریبی ساتھی بیبھاو کمار کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ مالیوال کے مبینہ حملے کے الزام پر کجریوال نے کہا تھا کہ وہ بھی اس معاملے کی منصفانہ تحقیقات کی توقع رکھتے ہیں اور اس معاملے میں انصاف ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

'اگر راجیہ سبھا سیٹ واپس چاہیے تھی تو پھر۔۔۔' بدسلوکی معاملے پر سواتی مالیوال کا پہلا انٹرویو

سواتی مالیوال زیادتی کیس: وبھو کمار کو پانچ دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیجا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.