ETV Bharat / state

او بی سی منسوخی معاملے پر محمد سلیم کی ٹی ایم سی پر نکتہ چینی - BENGAL OBC RESERVATION ISSUE

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 23, 2024, 8:25 PM IST

OBC Reservation Issue in Bengal: سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد سلیم نے کہا کہ 'ترنمول کانگریس کی قیادت والی حکومت اگر او بی سی منسوخی مسئلے کو جلد حل نہیں کرتی ہے تو بڑے پیمانے پر تحریک چلائی جائے گی۔ حکومت کو پسماندہ لوگوں کے مفادات کا تحفظ کرنا ہوگا۔'

او بی سی منسوخی معاملے کو لے کر محمد سلیم کی ٹی ایم سی پر تنقید
او بی سی منسوخی معاملے کو لے کر محمد سلیم کی ٹی ایم سی پر تنقید (etv bharat)

کولکاتا: مغربی بنگال سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری محمد سلیم نے 2010 سے جاری او بی سی سرٹیفکیٹس کو منسوخ کرنے کے ہائی کورٹ کے حکم پر ریاست کی ترنمول کانگریس کی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ لوگوں کے مفادات کا نقصان کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ اگر حکومت نے ان کے مفادات کا تحفظ نہیں کیا تو سی پی ایم پسماندہ طبقے کے لوگوں کے ساتھ حکومت کے خلاف سڑکوں پر اترے گی۔

محمد سلیم نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ بایاں محاذ کی حکومت نے رنگناتھ مشرا کمیشن کی سفارشات کی بنیاد پر پورے ملک میں پہلی بار او بی سی ریزرویشن کو 17 فیصد کر دیا تھا۔ سماج کے معاشی، سماجی اور تعلیمی پہلو جنہوں نے پسماندہ طبقات کی تعلیم اور ملازمت میں ریزرویشن کے حق کو یقینی بنایا۔ کلکتہ ہائی کورٹ کی ڈیژن بنچ نے بدھ کے روز او بی سی تحفظات کی فہرست میں بائیں محاذ کی حکومت کے فیصلے کو تسلیم کیا۔

انہوں نے مزید الزام لگایا کہ قواعد کی پرواہ کئے بغیر سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے ۔اس کی پرواہ نہیں کی تھی۔ ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ اس کا نتیجہ ہے جو موجودہ حکومت نے کمیشن اور آئین کی ہدایت پر توجہ دیے بغیر سیاسی مفادات کے لیے کیا ہے۔ ہم عوام کے مفادات کا نقصان برداشت نہیں کریں گے۔ ان کے مفادات کا تحفظ کیا جائے۔ ضرورت پڑی تو پسماندہ طبقے کے لوگوں کے ساتھ سڑکوں پر آکر ٹی ایم سی کی حکومت کو سکھائیں گے۔

غور طالب ہے کہ گزشتہ روز کلکتہ ہائی کورٹ نے ٹی ایم سی کے دور حکومت میں جاری کیے گئے پانچ لاکھ او بی سی سرٹیفکٹس کو منسوخ کر دیا ہے۔ اس پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے سخت موقف اختیار کیا ہے۔ جج تپوبرتا چکرورتی اور راج شیکھر منتھا کی ڈویژن بنچ نے او بی سی سرٹیفکیٹ دینے کے عمل کو چیلنج کرنے والی ایک پی آئی ایل پر یہ فیصلہ سنایا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگال میں 2010 کے بعد جاری کیے گئے تمام او بی سی سرٹیفکیٹ منسوخ، ممتا کا فیصلہ ماننے سے انکار

کلکتہ ہائی کورٹ نے 2010 کے بعد جاری کردہ تمام او بی سی سرٹیفکیٹس کو منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔ جج تپبرتا چکرورتی اور راج شیکھر منتھا کی ڈویژن بنچ نے او بی سی سرٹیفکیٹ دینے کے عمل کو چیلنج کرنے والی ایک پی آئی ایل پر یہ فیصلہ دیا۔ عدالتی حکم پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اعلان کیا کہ وہ اس حکم کی تعمیل نہیں کریں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.