ETV Bharat / state

مدرسہ بورڈ کے نتائج 30 مئی کو متوقع، یونیورسٹیز میں نہیں لے سکیں گے طلبا داخلہ - Madrasa Board results on May 30

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 23, 2024, 10:42 PM IST

Madrasa Board results expected on May 30 اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے گذشتہ فروری میں سالانہ امتحانات منعقد کئے گئے تھے، جبکہ ابھی تک نتائج جاری نہیں کئے گئے جس سے طلبا اور سرپستوں میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے۔

مدرسہ بورڈ کے نتائج 30 مئی کو متوقع، یونیورسٹیز میں نہیں لے سکیں گے طلبا داخلہ
مدرسہ بورڈ کے نتائج 30 مئی کو متوقع، یونیورسٹیز میں نہیں لے سکیں گے طلبا داخلہ (ETV Bharat)

مدرسہ بورڈ کے نتائج 30 مئی کو متوقع، یونیورسٹیز میں نہیں لے سکیں گے طلبا داخلہ (ETV Bharat)

لکھنو: اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ لکھنو نے فروری ماہ 2024 میں امتحان منعقد کرائے تھے لیکن ابھی تک نتائج نہ انے سے طلبہ و طالبات اساتذہ میں شدید مایوسی دیکھی جا رہی ہے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے ٹیچرز ایسوسی ایشن مدارس عربیہ اترپردیش کے ضلعی صدر مولانا جمیل احمد نظامی نے کہا کہ سبھی بورڈز کے رزلٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے لیکن مدرسہ بورڈ کے نتائج کا اعلان نہیں کیا جس سے ریاست کے تقریبا ایک لاکھ 18 ہزار طلبا و طالبات اپنے مستقبل کو لے کر شدید کشمکش کے شکار ہیں اور جو بچے یونیورسٹیز میں داخلہ لینا چاہ رہے تھے لیکن وہ داخلہ نہیں لے پا رہے ہیں اور یونیورسٹیز میں داخلے کی تاریخ بھی ختم ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت جہاں دعوی کرتی ہے کہ مدارس کے طلبہ کو دین اور دنیا دونوں کی تعلیم دی جائے گی ایک ہاتھ میں لیپ ٹاپ اور ایک ہاتھ میں قران دیا جائے گا لیکن فروری ماہ 2024 میں امتحان منعقد کرائے گئے تھے اس وقت کسی بھی بورڈ نے اپنا امتحان نہیں کرایا تھا اور اس کے بعد تمام بورڈ نے امتحان کرایا اور نتائج کا بھی اعلان کر دیا لیکن مدرسہ بورڈ نے ابھی تک نتائج کا اعلان نہیں کیا ہے ۔ اس سے یوپی حکومت کے منشاء پر سنگین سوال کھڑا ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے ایک لاکھ 18 ہزار طلبہ و طالبات اپنے مستقبل کو لے کر کے کشمکش کا شکار ہیں اور ٹھگے ہوئے محسوس کر رہے ہیں کہ اخر وہ اب جائیں تو کہاں جائیں۔

مولانا جمیل احمد نظامی نے کہا کہ جو بچے یونیورسٹیز میں اعلی تعلیم حاصل کرنا چاہتے تھے اب یونیورسٹیز میں داخلے کی تاریخ ختم ہو چکی ہے اب وہ گھر میں کھیتی باڑی کریں گے یا کوئی کاروبار کریں گے یہ دیگر کاموں میں لگ جائیں گے چونکہ اب ان کا داخلہ یونیورسٹیز میں نہیں ہو سکے گا یہ اس لیے ہو رہا ہے کیونکہ مدرسہ تعلیمی بورڈ کی بڑی لاپرواہی ہے اور اس لاپرواہی کا خمیازہ مدرسہ کے طلبہ کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اخر ایک لاکھ 18 ہزار طلبہ و طالبات کے مستقبل کو خراب کرنے کا ذمہ داری کون لے گا۔ کیا یو پی حکومت لے گی یا مدرسہ بورڈ لے گا؟ اخر ان کے مستقبل کے ساتھ کیوں کھلواڑ کیا گیا ہے کہ ایک سال ان کا نقصان ہو رہا ہے. انہوں نے کہا کہ اگر 30 مئی کو بھی مدرسہ بورڈ رزلٹ کا اعلان کرتا ہے تب بھی بیشتر یونیورسٹیز میں داخلے کی تاریخ ختم ہو جائے گی اور یہ طلبہ داخلہ نہیں لے پائیں گے۔

وہیں اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے رجسٹرار پرینکا اوستھی نے بتایا کہ فیڈنگ کا کام جاری ہے اور امید ہے کہ 30 مئی تک نتائج کا اعلان کر دیں گے مدرسہ تعلیمی بورڈ میں امتحان دینے کے لیے ایک لاکھ 42 ہزار طلبہ و طالبات نے درخواست دی تھی جس میں ایک لاکھ 18 ہزار نے شرکت کی مدرسہ تعلیمی بورڈ منشی مولوی عالم فاضل اور کامل کے امتحانات منعقد کراتا ہے منشی عربی، منشی فارسی ، عالم عربی، عالم فارسی، یہ انٹر اور ہائی سکول کے مساوی ہوتے ہیں۔ جبکہ کامل گریجویشن کے مساوی اور فاضل پوسٹ گریجویشن کے مساوی مانا جا رہا ہے لیکن کامل اور فاضل کے لیے ابھی تک حکومت نے کوئی جیو جاری نہیں کیا ہے جبکہ منشی اور مولوی کے لیے حکومت نے جی او جاری کر دیا ہے جس کو ہر شعبے میں تسلیم کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.