اردو

urdu

Samajwadi Party Wins 400 Seats: 'سماجوادی پارٹی کی 400 نشست پر جیت طے'

By

Published : Feb 9, 2022, 6:24 PM IST

بارہ بنکی کے رامنگر اسمبلی سیٹ سے امیدوار فرید محفوظ قدوائی نے آج کہا کہ بارہ بنکی سے اس بار 6 کی 6 نشست اور ریاست میں 400 نشست پر سماجوادی پارٹی کی جیت طے Samajwadi Party Wins 400 Seats ہے۔

سماجوادی پارٹی کی 400 نشست پر جیت طے: فرید محفوظ قدوائی
سماجوادی پارٹی کی 400 نشست پر جیت طے: فرید محفوظ قدوائی

اترپردیش کے ضلاع بارہ بنکی سیاسی فضا جو بھی ہو، لیکن یہاں ایک سیاسی شخصیت ایسی ہے جس کی ہمیشہ کامیابی قدم چومی ہے۔ تاہم 2017 میں مودی میں لہر کے دوران ان کی شکست ضرور ہوئی Samajwadi Party Wins 400 Seats لیکن انہیں قبل کے مقابلے ووٹ زیادہ ملے تھے۔

ہم بات کر رہے 5 دفعہ کے رکن اسمبلی اور وزیر فرید محفوظ قدوائی کی، فرید محفوظ قدوائی ایک دفعہ پھر سے انتخابی میدان میں ہیں۔ حالانکہ سماجوادی پارٹی نے اس دفعہ ضلع میں امیدواروں کے انتخابی حلقہ میں بڑا بدلاو کیا ہے، ایس پی نے اپنے تین قدآور رہنماؤں کے انتخابی حلقے بدل دئے ہیں۔

ویڈیو

پارٹی کے قومی صدر کے اس فیصلے کو فرید محفوظ قدوائی حکمت عملی قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ مجھے رامنگر اس لئے بھیجا گیا ہے کیونکہ میں یہاں سے قبل میں دو دفعہ رکن اسمبلی رہ چکا ہوں۔


فرید محفوظ قدوائی نے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے کہا کہ 'اور دفعہ کے مقابلے اس دفعہ کا سیاسی ماحول بلکل الگ ہے، پورا ماحول سماجوادی پارٹی کے حق میں ہے۔ اس لئے بارہ بنکی سے اس بار 6 کی 6 نشست اور ریاست میں 400 نشست پر سماجوادی پارٹی کی جیت طے ہے۔

مزید پڑھیں:

مسلم ووٹرس کے رخ میں تبدیلی کے سوال پر فرید محفوظ قدوائی نے کہا کہ 'یہ وزیراعظم نریندر مودی Samajwadi Party leader criticizes Modi کی جانب سے بے سر پیر کے کئے گئے وعدوں کی وجہ سے ریاست میں بی جے پی حالت خستہ ہے'۔


فرید محفوظ قدوائی سے یہ پوچھے جانے پر کہ یہ پہلا انتخابات ہے جب بینی پرساد ورما کی غیر موجودگی میں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں یہ کتنی بڑی کمی ہے تو انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو ان کی کمی محصوص ہورہی ہے لیکن ان کا نام ہمارے ساتھ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details