بڈگام:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع کے ڈپٹی کمشنر اکشے لبرو نے کرافٹ ٹورازم ولیج کانہامہ (ماگام) کا دورہ کیا تاکہ یہاں کے کاریگروں کے ساتھ ساتھ آنے والے سیاحوں کے لیے سہولیات کا جائزہ لیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کو لے کر مقامی باشندوں میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔اس کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔
اس موقعے پر ڈی سی نے کانی شال بنانے کا براہِ راست مظاہرہ دیکھا اور مقامی کاریگروں سے بات چیت کی۔انہوں نے مختلف سہولیات کا معائنہ کیا اور کرافٹ ولیج میں کامن سروس سہولت اور دیگر یونٹوں کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو جلد از جلد بہتری کے کاموں کو انجام دینے کی ہدایت کی۔