اردو

urdu

احمدآباد: خواتین کے مسائل پر غور و فکر کے لئے اجلاس

By

Published : Oct 23, 2021, 7:54 PM IST

گجرات میں ایکشن ایڈ تنظیم کی جانب سے ایکل ناری شکتی منچ کے بینر تلے احمدآباد میں خواتین کے مسائل کو حل کرنے کے لئے میٹنگ کا اہتمام کیا گیا، جس میں تمام مذاہب کی خواتین نے حصہ لیا۔

احمدآباد: خواتین کے مسائل پر غور و فکر کے لئے اجلاس
احمدآباد: خواتین کے مسائل پر غور و فکر کے لئے اجلاس

اس تعلق سے ایکشن ایڈ ایسوسی ایشن تنظیم کی رکن سشیلا بین نے کہا ایکشن ایڈ تنظیم کے ذریعے بنایا گیا ایکل ناری شکتی منچ گجرات کی پسماندہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین کے لئے گزشتہ 20 سالوں سے سماجی تحفظ، املاک کے حقوق، معاشی و رہائش کے حقوق کے مسائل پر کام کررہا ہے۔

احمدآباد: خواتین کے مسائل پر غور و فکر کے لئے اجلاس

انہوں نے کہا کہ صدیوں سے خواتین ناانصافی، ظلم اور استحصال کا شکار رہی ہیں اور گزشتہ 2 سالوں میں کورونا کی وجہ سے بہت سے خواتین بیوہ اور تنہا ہوگئی ہیں، جنہیں کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ایسی تنہا خواتین کے لیے ہم نے آج میٹنگ رکھی ہے۔

احمدآباد: خواتین کے مسائل پر غور و فکر کے لئے اجلاس

سشیلا نے کہا کہ آج اس میٹنگ میں گجرات کے 8 اضلاع کی 100 سے زائد بیوہ، طلاق شدہ خواتین نے اپنے مسائل پر تبادلۂ خیال کیا اور ہم نے ان کے مسائل کو حل کرنے کی حکمت عملی بھی طے کی۔ ان خواتین کے مسائل کا حل تلاش کرنا بہت ضروری ہے۔ انہیں بھی عزت سے اپنی زندگی گزارنے کا حق ہے۔

احمدآباد: خواتین کے مسائل پر غور و فکر کے لئے اجلاس

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ افغانستان میں خواتین کے حقوق کو مزید فروغ دے گا: سیکرٹری جنرل

انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خواتین کے مسائل پر غور وفکر کیا جائے اور ایسی خواتین کی مدد کی جائے تاکہ وہ بھی اپنی زندگی عزت کے ساتھ گزار سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details