بانڈی پورہ:شمالی کشمیر ضلع بانڈی پورہ کے سمبل، سوناواری میں ’’ماے ٹاؤن ماے پرائیڈ‘‘ کے تحت ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ سوشل ویلفیئر خورشید احمد ثنائی نے وزٹنگ آفیسر کے طور پر شرکت کی۔ وزٹنگ افسر نے اس موقع پر حکومت کے مختلف پروگراموں اور مصنوعات کی نمائش کرنے والے اسٹالوں کا بھی معائنہ کیا۔ My Town My Pride in North Kashmir
انہوں نے مختلف محکموں کے فرنٹ لائن ورکرز سے بات چیت کی جنہوں نے انہیں مختلف ترقیاتی اقدامات کے بارے میں آگاہی دی۔ اس تقریب کا انعقاد میونسپل کمیٹی سمبل کی جانب سے کیا گیا تھا۔ Kashmir My Town My Pride