اردو

urdu

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 8, 2024, 2:28 PM IST

Pakistan vs Australia: جنوبی افریقہ کے بینونی میں کھیلے جا رہے آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ 2024 کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ پاکستان کی ٹیم میں رواں ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے شہر بینونی کے ویلوم مور پارک گراونڈ میں کھیلے جا رہے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔

آسٹریلیا کے کپتان ہگ ویبگن نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔پاکستان کی ٹیم میں رواں ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔ پاکستان کی جانب سے شمعل حسین 17 رن اور شاہ زیب خان چار رن بنا کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔پاجستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 27 رن بنا لئے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔پاکستان کو اب تک کسی بھی میچ میں شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل میں بلند حوصلوں کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔دوسری طرف آسٹریلیا کی انڈر 19 ٹیم کی کارکردگی بھی شاندار رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا

آسٹریلیا نے راونڈ رابن اور ناک آوٹ مرحلے میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیموں کو شکست دی ہے۔آسٹریلیا کی ٹیم کو سیمی فائنل میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی امید ہے۔ اس سے قبل سچن داس کے 96 رنز اور کپتان ادے سہارن کی 81 رنز کی نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستانی ٹیم منگل کے روز انڈر 19 عالمی کپ کے سیمی فائنل میچ میں جنوبی افریقہ کو دو وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details