ETV Bharat / sports

آر سی بی کا مداحوں کے نام جذباتی پیغام - IPL 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 23, 2024, 2:05 PM IST

آئی پی ایل 2024 کے ایلیمینیٹر میچ میں شکست کے بعد رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) نے ڈریسنگ روم کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں تمام کھلاڑی مایوس نظر آ رہے ہیں۔ ٹیم کے سنئیر کھلاڑی وراٹ کوہلی، فاف ڈوپلیسس اور دنیش کارتک نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

آر سی بی کا مداحوں کے نام جذباتی پیغام
آر سی بی کا مداحوں کے نام جذباتی پیغام (photo ani)

احمدآباد:آئی پی ایل 2024 کے ایلیمینیٹر میچ میں راجستھان رائلس کے ہاتھوں شکست کے ساتھ ہی رائل چیلنجرز بنگلور کا خصہ تمام ہوگیا۔اس کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور نے ڈریسنگ روم کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ٹیم کے کھلاڑی کافی مایوس نظر آرہے ہیں ۔

رائل چیلنجرز بنگلورو کے مداحوں کو اس مرتبہ یقین تھا کہ 14 برس بعد ان کی پسندیدہ ٹیم آئی پی ایل چمپیئن بنے گی لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا ۔آر سی بی نے آئی پی ایل کے آخری پانچ میچوں میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرکے چمپئن بننے کا دعویدار بھی بن گئی تھی ۔لیکن ایلیمینیٹر میں شکست کے بعد امیدوں پر ایک بار پھر پانی پھر گیا۔

سوشل میٖڈیا پر جاری ویڈیو میں فاف ڈوپلیسس اور وراٹ کوہلی ساتھی کھلاڑیوں کا حوصلہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس ویڈیو میں دنیش کارتک کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہےکہ کھیل میں جیت اور ہار ایک اہم حصہ ہے۔اس سے دلبرداشتہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے

یہ بھی پڑھیں:بنگلورو کو شکست،راجستھان کو الیفائر 2 میں پہنچا - IPL 2024

وراٹ کوہلی نے کہا کہ ہر سال سیزن میں شائقین کا بھرپور ساتھ ہوتا ہے۔ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی شائقین نے بھرپور ساتھ دیا۔ اس کے ساتھ کوہلی نے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ نہ صرف بنگلورو بلکہ پورے ہندوستان میں شائقین ہماری حمایت کے لیے آتے ہیں۔ میں ان کی نیک تمناؤں اور ان کی محبت کے لیے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.