ETV Bharat / sports

بنگلورو کو شکست،راجستھان کو الیفائر 2 میں پہنچا - IPL 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 23, 2024, 11:30 AM IST

Rajasthan defeat Bengaluru by 4 Wickets آئی پی ایل 2024 کے ایلیمینیٹر میچ میں راجستھان نے بنگلورو کو ہائی وولٹیج میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دی ہے۔ اس شکست کے ساتھ ہی اس سیزن میں آر سی بی کا سفر یہیں ختم ہوگیا، وہیں راجستھان رائلز کا اگلا مقابلہ کوالیفائر-2 میں حیدرآباد سے ہوگا۔ جہاں جیتنے والی ٹیم کولکاتہ کے ساتھ فائنل میں کھیلے گی۔

بنگلورو کو شکست،راجستھان کو الیفائر 2 میں پہنچا
بنگلورو کو شکست،راجستھان کو الیفائر 2 میں پہنچا ((IANS PHOTOS))

احمدآباد:آئی پی ایل 2024 کے ایلیمینیٹر میں رائل چیلنجرز بنگلور کو 4 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد، راجستھان رائلز کو فائنل میں پہنچنے کے لیے اب جمعہ 24 مئی کو چنئی میں کھیلے جانے والے کوالیفائر-2 میں سن رائزرز حیدرآباد کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ کوالیفائر-2 میں جو بھی ٹیم جیتے گی فائنل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

راجستھان رائلز کی اس شاندار جیت کے ہیرو تجربہ کار آف اسپنر روی چندرن اشون تھے جنہوں نے عمدہ بالنگ کی اور 4 اوورز میں صرف 19 رنز دے کر 2 وکٹ حاصل کئے۔ اس بہترین کارکردگی کے لیے اشون کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

راجستھان رائلز کی دعوت پر رائل چیلنجرز بنگلورو نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کےنقصان پر172 رن بنائے۔ اس کے جواب میں راجستھان رائلز نے 19 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنا کر میچ پر قبضہ کر لیا۔ اس شکست کے ساتھ ہی وراٹ کوہلی کا چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور ہو گیا اور آر سی بی ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔

راجستھان کی جانب سے یشسوی جیسوال 30 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 45 رن بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔اس کے علاوہ ریان پراگ36 رن،شمیرن ہیٹمر26 رن ،ٹام گوہلر 20 اور کپتان سنجو سمسن 17 رن بنائے۔رائل چیلنجرز بنگلورو کی جانب سے محمد سراج کو دو ،لوکی فرگوسن،کرن شرما اور کیمرون گرین کو ایک ایک وکٹ ملا۔

اس سے قبل آئی پی ایل 2024 کے ایلیمینیٹر میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے رائل چیلنجرز بنگلور نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ رجت پاٹیدار نے اس میچ میں آر سی بی کے لیے سب سے زیادہ رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے یوراج سنگھ نے کن کھلاڑیوں کو موقع دیا - Yuvraj Singh India Playing 11

انہوں نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ وراٹ کوہلی نے 33 اور مہیپال لومرور نے 32 رنز کا تعاون دیا۔ کیمرون گرین 27 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے اور دنیش کارتک صرف 11 رنز بنا سکے۔ ان کے علاوہ کوئی اور بلے باز بڑا اسکور نہ بنا سکا ا۔ اس میچ میں اویش خان نے 3، روی چندرن اشون نے 2، سندیپ سنگھ، ٹرینٹ بولٹ اور یوزویندر چاہل نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.