ETV Bharat / sports

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بیس ٹیمیں چارگروپس اور کیا ہے اس ورلڈ کپ میں خاص؟ - T20 World Cup 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 23, 2024, 9:20 PM IST

Updated : May 28, 2024, 2:56 PM IST

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پہلی بار ریکارڈ 20 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ جن کو چار گروپس میں رکھا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے 16 میچز امریکہ کے 3 اسٹیڈیئم اور 31 میچز ویسٹ انڈیز کے 6 اسٹیڈیئم میں کھیلے جائیں گے۔

T20 World Cup 2024
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 (Etv Bharat)

حیدرآباد: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا نواں ایڈیشن امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں دو جون سے 29 جون تک کھیلا جائے گا۔ کرکٹ کے اس میگا ٹورنامنٹ میں بیس ٹیمیں شرکت کریں گی۔ جس کے لیے تقریبا تمام ٹیموں نے اپنی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان بھی کردیا ہے۔

یہ 20 ٹیمیں 9 مقامات پر کل 55 میچ کھیلیں گی، جس کا فائنل میچ 29 جون کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔ اس کے علاوہ اس ٹورنامنٹ کے بارے میں مکمل معلومات یہاں درج کی جاری ہیں۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا فارمیٹ کیا ہوگا؟

اس ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی بار ریکارڈ 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

بیس ٹیموں کو پانچ ٹیموں کے چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ہر ٹیم اپنے گروپ کی ٹیموں کے خلاف کم از کم 4 میچز کھیلے گی۔

ہر گروپ کی سرفہرست دو ٹیمیں ٹورنامنٹ کے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

سپر 8 مرحلے میں آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔

اس گروپ میں ہر ٹیم کو اپنے گروپ کی ٹیم سے 3 میچز کھیلنے ہوں گے۔

سپر8 کے دونوں گروپس کی ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائیں گی۔

سیمی فائنل جیتنے والی ٹیمیں 29 جون کو بارباڈوس میں فائنل میچ کھیلیں گی۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی بیس ٹیمیں

انڈیا، انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، پاکستان، ویسٹ انڈیز، افغانستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، آئرلینڈ، کینیڈا، نیپال، عمان، اسکاٹ لینڈ، یوگانڈا، امریکہ، پاپوا نیوگنی، نمیبیا، نیدرلینڈز۔

  • بیس ٹیموں کو 4 گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا

گروپ اے: بھارت، پاکستان، امریکہ، آئرلینڈ، کینیڈا

گروپ بی: انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، اسکاٹ لینڈ، عمان

گروپ سی: ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، افغانستان، یوگنڈا، پاپوا نیو گنی

گروپ ڈی: جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز، نیپال

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے قوانین

ٹائی ہونے کی صورت میں میچ کا فیصلہ سپر اوور میں کیا جائے گا اور اگر سپر اوور میں بھی میچ ٹائی ہو جائے تو سپر اوور اس وقت تک کھیلا جائے گا جب تک کوئی نتیجہ نہ نکل جائے۔

ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل اور سپر 8 مراحلے کے تمام میچز کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے اضافی وقت بھی رکھا گیا ہے۔

دونوں سیمی فائنلز کے لیے مجموعی طور پر 250 منٹ کا اضافی وقت رکھا گیا ہے۔

26 جون کو پہلے سیمی فائنل کے لیے 60 منٹ کا اضافی وقت دستیاب ہوگا اور 190 منٹ کا اضافی وقت 27 جون کو بھی دستیاب ہوگا۔

27 جون کو ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے لیے مقررہ دن اضافی 250 منٹ رکھے گئے ہیں۔ جبکہ 29 جون کو ہونے والے فائنل کے لیے 30 جون کو ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے اسٹیڈیئمز

امریکہ کے کل 3 اسٹیڈیئمز اور کیریبین کے 6 اسٹیڈیمز میں ٹورنامنٹ کے کل 55 میچز کھیلے جائیں گے۔

امریکہ کے لاڈرہل، ڈیلاس اور نیویارک میں 16 میچز ہوں گے جن میں 9 جون کو نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا بھارت بمقابلہ پاکستان کا میچ بھی شامل ہے۔

کیریبین کے چھ جزیروں میں اس ٹورنامنٹ کے کل 31 میچ کھیلے جائیں گے، جن میں سیمی فائنل ٹرینیڈاڈ ٹوباگو اور گیانا میں ہوں گے جبکہ فائنل میچ 29 جون کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے امبیسڈر

شاہد آفریدی، کرس گیل، یوراج سنگھ اور یوسین بولٹ

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پریکٹس میچوں کا شیڈول

27 مئی سے یکم جون کے درمیان ہونے والے پریکٹس میچوں میں کل 17 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

یہ پریکٹس میچ 20-20 اوورز کے ہوں گے لیکن انہیں انٹرنشنل میچ کا درجہ نہیں ملے گا۔ ان میچوں میں ٹیموں کو اپنے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کے تمام کھلاڑیوں کو میدان میں اتارنے کی اجازت ہوگی۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی انعامی رقم کتنی ہوگی؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے انعامی رقم کے تعلق سے ابھی تک آئی سی سی کی جانب سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ حالاںکہ آسٹریلیا میں ہونے والے 2022 کے ایڈیشن کی فاتح ٹیم انگلینڈ کو 5.6 ملین ڈالر کی کل انعامی رقم میں سے 1.6 ملین ڈالر دیے گئے تھے۔ اس مرتبہ انعامی رقم اس سے بھی زیادہ ہونے کی امید ہے کیونکہ اس ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

Last Updated : May 28, 2024, 2:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.