ETV Bharat / sports

دنیش کارتک کو گارڈ آف آنر دیا گیا - Dinesh Kartik Play His Last IPL

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 23, 2024, 8:28 PM IST

Dinesh Kartik Might Play His Last IPL: رائل چیلنجرز بنگلورو کے وراٹ کوہلی اور فاف ڈوپلیسس سمیت تمام کھلاڑیوں نے وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک کو گارڈ آف آنر دیا۔ حالانکہ دنیش کارتک نے آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کے متعلق واضح طور پر کچھ بھی نہیں کہا۔

دنیش کارتک کو گارڈ آف آنر سے نوازا
دنیش کارتک کو گارڈ آف آنر سے نوازا ((IANS PHOTO))

بنگلورو: آئی پی ایل ایلیمنٹری میں رائل چیلنجرز بنگلور کو راجستھان رائلز کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست کے ساتھ ہی بنگلور کا آئی پی ایل 2004 کا سفر ختم ہو گیا۔ اس کے ساتھ ہی آر سی بی کے وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک کو میچ کے اختتام پر گارڈ آف آنر دیا گیا حالانکہ انہوں نے اس بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے لیکن لائیو ٹیلی کاسٹ کے دوران بتایا گیا کہ دنیش کارتک ریٹائر ہو چکے ہیں۔

میچ کے بعد دنیش کو کارتک اپنی ٹیم کے کھلاڑئوں کے ساتھ مداحوں کو حمایت کے لیے شکرئی ادا کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس کے ساتھ وہ جذباتی ہو گئے اور گرمجوشی سے کمار سنگاکارا سے ملے۔ اس کے علاوہ وراٹ کوہلی نے انہیں ایک خاص انداز میں گلے لگایا۔

دنیش کارتک کے آئی پی ایل کریئر کی بات کریں تو انہوں نے پانچ ٹیموں کے لیے 257 آئی پی ایل میچ کھیلے ہیں جس میں انہیں 234 اننگز میں بلے بازی کا موقع ملا۔ کارتک نے آئی پی ایل میں 234 اننگز میں 4842 رن بنائے ہیں۔ تاہم انہوں نے آئی پی ایل میں ایک بھی سنچری اسکور نہیں کی۔ ان کا بہترین اسکور 97 ناٹ آؤٹ ہے۔ آئی پی ایل میں کارتک کے نام 22 نصف سنچریاں، 161 چھکے اور 466 چوکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلورو کو شکست،راجستھان کو الیفائر 2 میں پہنچا - IPL 2024

آئی پی ایل کے اس سیزن کی بات کریں تو انہوں نے 14 میچوں میں 326 رنز بنائے ہیں۔اس میں کچھ ناقابل شکست شاندار اننگز بھی شامل ہیں، کارتک نے اس سال ایک بہترین فنشر کا کردار ادا کیا ہے۔ تاہم راجستھان کے خلاف آخری میچ میں وہ خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.