ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام میں چوری کا معاملہ حل، ملزم گرفتار: پولیس - Budgam Bulglary CASE

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 4, 2024, 5:30 PM IST

burglary-case-solved-in-budgam-accused-arrested-police
بڈگام میں چوری کا معاملہ حل، ملزم گرفتار:پولیس

Budgam Theft Case Solved: پولیس نے بڈگام کے سویہ بگ علاقے میں چوری کا معاملہ حل کرتے ہوئے ملزم کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

بڈگام: وسطی ضلع بڈگام کے سویہ بگ علاقے میں پولیس نے چوری کے ایک معاملے کو حل کرکے چوری شدہ نقدی رقم کو برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سویہ بگ پولیس پوسٹ کو سویہ بگ کی رہنے والی ایک خاتون کی طرف سے شکایت موصول ہوئی کہ کچھ نامعلوم افراد اس کے گھر میں گھس گئے اور کچھ نقدی رقم اور سونے کے زیوارات اڑا لے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس شکایت پر متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بڈگام میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں۔ بیان میں کہا گیا کہ تحقیقات کے دوران کئی مشکوک افراد کو پوچھ تاچھ کے لیے طلب کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بارہمولہ میں نقب زنی کا معاملہ بارہ گھنٹوں میں حل، تین گرفتار

انہوں نے کہا کہ 'پوچھ تاچھ کے دوران فرقان احمد ملک ولد منظور احمد ملک ساکن سویہ بگ نامی ایک مشتبہ نے چوری میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور اس کے انکشاف پر 65 ہزار روپیے نقدی برآمد کئے گئے۔ان کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کیا گیا اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

ادھر، مقامی باشندوں نے پولیس کی بروقت کارروائی کی سراہنا کی ہے۔پولیس نے عوام الناس سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس طرح کے جرائم میں عوامی مدد سے گنہگاروں کو بآسانی دھر دبوچا جا سکتا ہے۔پولیس نے لوگوں سے آس پروس میں نظر گزر رکھنے اور کسی بھی طرح کی غیر قانونی سرگرمی کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو مطلع کرنے کی اپیل کی ہے۔
(یو این آئی مشملات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.