ETV Bharat / state

اے ایم یو میں بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان - AMU Class 12th Exam Result

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 15, 2024, 10:39 PM IST

AMU Class 12th Exam Result Declaration علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا آج اعلان کیا گیا جس میں ایفا ارشاد اور وداد جمیل، سینئر سیکنڈری اسکول (گرلز) نے ٹاپ کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

علیگڑھ : علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) شعبہ رابطہ عامہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سینئر سیکنڈری اسکول (گرلز) کے ایفا ارشاد اور وداد جمیل نے 500 میں سے 484 نمبر حاصل کر کے امتحان میں ٹاپ کیا۔ اسی اسکول کی زنیرہ خان 483 نمبر حاصل کرکے دوسرے مقام پر جبکہ اسی اسکول کی مریم احمد اور سمرہ خان 482 نمبر کے ساتھ تیسرے مقام پر رہیں۔ آمنہ شمیم نے 481 نمبرحاصل کئے۔ یہ تمام طلباء سائنس اسٹریم کی میرٹ لسٹ میں بھی آگے ہیں۔

سینئر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (بارہویں جماعت) امتحان 2024 میں کل 2886 طلباء نے شرکت کی تھی، جن کی کامیابی کا تناسب 94.07 فیصد رہا۔ یہ نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ http://results.amucontrollerexams.com/oeps پر اپ لوڈ کر دئے گئے ہیں۔ ہیومینیٹیز اسٹریم میں عمرہ فاطمہ (478 نمبرات)، عرشی (477 نمبرات)، دشا شرما (473 نمبرات)، شتاکشی اپادھیائے (473 نمبرات) اور نازیہ نذیر (471 نمبرات) سرفہرست رہے۔ کامرس اسٹریم میں تابش مسعود (477 نمبرات)، انیکیت مشرا (470 نمبرات) اور حرا بانو (468 نمبرات) سرفہرست رہے۔

اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے طلباء و طالبات کی محنتوں کو سراہتے ہوئے ان کی مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مثالی تعلیمی کامیابی طالب علموں کی محنت اور زندگی میں کامیابی کے لیے ان کی ثابت قدمی کا ثبوت دیتی ہے۔ انہوں نے طلباو طالبات کی محنت پر انھیں مبارکباد پیش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.