ETV Bharat / international

سلوواکیہ کے وزیراعظم جان لیوا حملے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - Slovak PM Injured

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 15, 2024, 10:44 PM IST

سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو کو گولی مار کر شدید طور سے زخمی کر دیا گیا۔ میڈیا سے موصول ہونے والی ابتدائی معلومات کے مطابق فیکو کو کئی گولیاں ماری گئیں جس کی وجہ سے ان کی حالت تشویشناک ہے اور اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Slovakia's PM Robert Fico
سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو (اے پی)

بریٹیسلاوا: سلوواکیہ کے چار بار وزیر اعظم رہ چکے رابرٹ فیکو فائرنگ کے ایک واقعے میں شدید طور سے زخمی ہو گئے۔ انھیں تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ واقعہ دارالحکومت براٹیسلاوا سے تقریباً 150 کلومیٹر شمال مشرق میں ہینڈلووا شہر میں اس وقت پیش آیا جب وہ ہاؤس آف کلچر کے باہر لوگوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ پر فائرنگ کی کئی آوازیں سنی گئی، مقامی میڈیا کے مطابق وزیراعظم فیکو کو چار گولیاں لگی ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا اور ایک مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

سلوواکیہ کی صدر زوزانا کیپوٹووا نے کہا کہ میں اس وحشیانہ حملے سے صدمے میں ہیں اور میں رابرٹ فیکو کو اس نازک لمحے میں بہت زیادہ طاقت اور اس حملے سے جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔ صدر نے اس قتل کی کوشش کو سلوواک جمہوریت کے لیے ایک بے مثال خطرہ قرار دیا۔

ہینڈلووا میں فائرنگ کے واقعے کے بعد بریٹیسلاوا میں روس نواز سمیر ایم پی لوبوس بلاہا نے آج کا پارلیمانی اجلاس معطل کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ اپوزیشن اس شوٹنگ کا ذمہ دار ہے۔ یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے بھی حملے کی مذمت کی ہے۔

انھوں نے ایکس پر لکھا کہ "تشدد کی اس طرح کی کارروائیوں کی ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے جو جمہوریت کو نقصان پہنچاتی ہے۔ میرے خیالات پی ایم فیکو ان کے خاندان کے ساتھ ہیں،‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.