ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں نقب زنی کا معاملہ بارہ گھنٹوں میں حل، تین گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 14, 2024, 2:09 PM IST

بارہمولہ پولیس نے دکان کے ایک سیلزمین سمیت دو دیگر افراد کو نقب زنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔

بارہمولہ میں نقب زنی کا معاملہ 12گھنٹوں میں حل، تین گرفتار
بارہمولہ میں نقب زنی کا معاملہ 12گھنٹوں میں حل، تین گرفتار

بارہمولہ میں نقب زنی کا معاملہ 12گھنٹوں میں حل، تین گرفتار

بارہمولہ (جموں کشمیر): جنوبی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں جموں کشمیر پولیس نے 12 گھنٹوں میں نقب زنی کا ایک معاملہ حل کرتے ہوئے تین نقب زنوں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بارہمولہ ضلع کے شیری علاقے میں بٹ ٹریڈرز نام کی ایک دکان کے مالک نے پولیس اسٹیشن شیری میں اپنی دکان میں چوری سے متعلق تحریری شکایت درج کی۔

تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد بارہمولہ پولیس نے تفتیش شروع کی اور ثبوت و شواہد جمع کرنے شروع کیے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دکان میں کام کر رہے ایک سیلزمین سمیت دو دیگر افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے بعد انہوں نے اقبال جرم کیا اور ان کی نشاندہی پر مال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بڈگام میں چوری کا معاملہ، مال مسروقہ ضبط: پولیس

بارہمولہ پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن شیری میں حراست میں لیے گئے تینوں نقب زنوں کے خلاف کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ادھر، مقامی باشندوں نے پولیس کی بر وقت کارروائی کی سراہنا کی ہے، جبکہ پولیس نے بھی عوام الناس سے پولیس کا تعاون دینے کی اپیل کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس طرح کے جرائم میں عوامی مدد سے گنہگاروں کو بآسانی دھر دبوچا جا سکتا ہے۔ بارہمولہ پولیس نے لوگوں سے آس پروس میں نظر گزر رکنے اور کسی بھی طرح کی غیر قانونی سرگرمی کے بارے فوری طور پر پولیس کو مطلع کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.