ETV Bharat / sports

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل کے لیے ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا - T20 WC Reserve Day

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : May 15, 2024, 8:21 PM IST

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا دوسرا سیمی فائنل 27 جون کو گیانا میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق رات 8 بجے سے کھیلا جائے گا اور اس میچ کے لیے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی (IANS)

حیدرآباد: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے حوالے سے گردش کرنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل کے لیے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا ہے جبکہ پہلے سیمی فائنل کے لیے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔

جبکہ دوسرے سیمی فائنل کے لیے اضافی وقت رکھا گیا ہے۔ اگر دوسرا سیمی فائنل بارش کی وجہ سے ضائع ہو جاتا ہے تو سپر 8 میں ٹاپ کرنے والی ٹیم براہ راست فائنل میں داخل ہو جائے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل 26 جون کو ٹرینیڈاڈ میں بھارتی وقت کے مطابق صبح 6 بجے کھیلا جائے گا۔ اس میچ کے لیے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔ اگر بارش کی وجہ سے اس دن یہ میچ نہیں ہوسکا تو اگلے دن یعنی 27 جون کو یہ میچ مکمل کیا جائے گا۔

جبکہ دوسرا سیمی فائنل 27 جون کو گیانا میں بھارتی وقت کے مطابق رات 8 بجے سے کھیلا جائے گا۔ اگر اس میچ میں بارش ہوتی ہے یا میچ کسی اور وجہ سے روک دیا جاتا ہے تو اس کے لیے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا ہے، بلکہ اس میچ کے لیے تقریباً 4 گھنٹے 10 منٹ کا اضافی وقت رکھا گیا ہے۔

اگر ورلڈ کپ کا یہ دوسرا سیمی فائنل میچ اضافی وقت میں بھی مکمل نہ ہو سکا تو ایسی صورت میں فائنل میں جگہ اسی ٹیم کو دی جائے گی جو سپر 8 میں ٹاپ پر ہوگی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا فائنل میچ 29 جون کو بارباڈوس میں بھارتی وقت کے مطابق رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔ اس فائنل میچ کے لیے بھی ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔ آئی سی سی نے دوسرے سیمی فائنل کے لیے کوئی ریزرو ڈے کیوں نہیں رکھا اس بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹیموں پر ایک نظر، پاکستان کے اسکواڈ کا انتظار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.