اردو

urdu

Raj Bhawan Gherao گورنر ہاؤس کے باہر ترنمول کانگریس کا احتجاج

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2023, 8:12 PM IST

مرکزی حکومت کے ذریعہ مرکزی اسکیموں کے فنڈ کو روکے جانے کے خلاف آج ترنمول کانگریس کے ہزاروں کارکنان ابھیشیک بنرجی کی قیادت میں راج بھون کے باہر احتجاج و مظاہرہ کیا۔ بدھ کو دوپہر 2 بجے رابندر سدن سے جلوس کا آغاز ہوا۔

گورنر ہاؤس کے باہر ترنمو ل کانگریس کا احتجاج
گورنر ہاؤس کے باہر ترنمو ل کانگریس کا احتجاج

کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی بھی اس میں شامل تھے۔ ابھیشیک بنرجی کے ساتھ ترنمول کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی اور سینئر لیڈران موجود تھے۔

چوں کہ گورنر شمالی بنگال کے دورے پر ہیں اس لئے ابھیشیک بنرجی کے راج بھون تک پہنچنے کے باوجود گورنر سے ملاقات نہیں ہوسکی ہے۔ انہوں نے سیلاب کی صورتحال کا معائنہ کرنے کے لیے جمعرات کو شمالی بنگال کا دورہ کیا۔ وہ وہاں سے وہ کلکتہ واپس نہیں آئیں گے بلکہ دہلی جائیں گے۔ شمالی بنگال سےگورنر سی وی آنند بوس دوبارہ دہلی چلے گئے ہیں۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے الزام لگایا کہ گورنر ان کے احتجاج کے خوف سے بھاگ گئے ہیں۔

ترنمول کانگریس کی قیادت نے راج بھون کے سامنے ریلی سے خطاب کرنے والوں میں سیانی گھوش، فرہاد حکیم، مہوا مترا، شتابدی رائے، کلیان بندوپادھیائےشامل تھے ۔ترنمول کانگریس نے بدھ کو گورنر سے وقت طلب کیا تھا لیکن حکمران پارٹی کا دعویٰ ہے کہ بوس نے کہا کہ وہ شمالی بنگال میں ہیں۔ ترنمول کا وفد ان سے ملنے وہاں آ سکتا ہے۔ بنگال کی حکمراں جماعت نے گورنر کے اس جواب کوزمیندارانہ ذہنیت قرار دیا ہے۔

ابھیشیک بنرجی کو منگل کو دہلی کے کرشی بھون سے گرفتار کر کے مکھرجی نگر پولیس اسٹیشن لے جایا گیاتھا۔ رات کو وہاں سے رہا ہونے کے بعد ابھیشیک بنرجی نے راج بھون کے گھیرائو کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں؛CM Mamata Banerjee Slam BJP ٹی ایم سی کے وفد کے ساتھ دہلی پولس کی بدسلوکی جمہوریت کیلئے سیاہ اور منحوس دن، ممتا

راج بھون کے سامنے اسٹیج تیار کیا گیا تھا۔اسٹیج کے آس پاس منریگا جاب ہولڈرس اور ترنمول کانگریس کے ورکرس بڑی تعداد میں جمع تھے۔ترنمول کانگریس نے 2 اور 3 اکتوبر کو دہلی میں 100 دن کے کام سمیت مختلف پروجیکٹوں کے مرکزی واجبات کی وصولی کا مطالبہ کرنے کے لیے احتجاجی پروگرام منعقد کیا تھا۔ راج گھاٹ کے علاوہ، جنترمنتر پر اور یہاں تک کہ کرشی بھون کے باہر بھی ترنمول کانگریس کے لیڈروں نے احتجاج کیاتھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details