اردو

urdu

مغربی بنگال: ٹی ایم سی رہنماؤں پر حملے کے خلاف احتجاج

By

Published : Aug 10, 2021, 2:09 PM IST

جنوبی 24 پرگنہ ضلع میں ترنمول کانگریس کے رہنما رفیق ملا، افتخار شیخ اور تنمے چودھری کی قیادت میں بی جے پی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

احتجاجی ریلی
احتجاجی ریلی


مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے جزیرہ نما علاقہ گوسابا تھانہ علاقے میں تریپورہ میں ترنمول کانگریس کے رہنماؤں پر حملے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس میں پارٹی کارکنان کے علاوہ عام لوگوں نے بھی شرکت کی۔

احتجاجی ریلی



جنوبی 24 پرگنہ ضلع ترنمول کانگریس کے رہنما رفیق ملا، افتخار شیخ اور تنمے چودھری کی قیادت میں بی جے پی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
اس ریلی میں ترنمول کانگریس کے ضلع سطح کے اعلیٰ رہنماؤں کو پارٹی کارکنان کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں کی بھرپور حمایت حاصل ہوئی.

احتجاجی ریلی میں شامل ہونے والے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ تریپورہ میں ترنمول کانگریس کے رہنماؤں پر حملہ ایک سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حملہ کے پیچھے بی جے پی کے اعلیٰ رہنماؤں کے شامل ہونے کی اطلاع ہے. رہنماوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے خلاف ضلع سطح پر دو روزہ احتجاجی ریلیوںکا انعقاد کیا جائیگا۔

ترنمول کانگریس کے رہنما رفیق الاسلام کا کہنا ہے کہ جنوبی 24 پرگنہ کے تمام جزیروں میں رہنے والوں کو اس واقعہ سے آگاہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایام تریپورہ میں ترنمول کانگریس کے رہنماؤں پر نامعلوم شرپسندوں نے حملہ کیا تھا جس میں دو لوگ زخمی ہوئے تھے.

مزید پڑھیں:ممتا بنرجی نے سیلاب زدہ اضلاع کا دورہ کیا



اس واقعہ کے بعد تریپورہ پولیس نے ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کو حراست میں لے لیا تھا. مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اس واقعے کی پر زور مذمت کی تھی.

ABOUT THE AUTHOR

...view details