ETV Bharat / state

آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر لکھنو میں جلسہ تعزیت اور مجلس عزا کا انعقاد - Condolence meeting of Ibrahim Raisi

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 23, 2024, 4:46 PM IST

Condolence meeting on death of Ibrahim Raisi اترپردیش کے لکھنو میں صدر ایران ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر ایک تعزیتی جلسہ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر تمام مرحومین کےلئے دعا کی گئی۔

آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر لکھنو میں جلسہ تعزیت اور مجلس عزا کا انعقاد
آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر لکھنو میں جلسہ تعزیت اور مجلس عزا کا انعقاد (ETV Bharat)

لکھنؤ :درگاہ حضرت عباس رستم نگر لکھنو میں منعقدہ اس تعزیتی جلسے میں بڑی تعداد میں علماء اور عوام نے شرکت کی ۔ علماء نے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ اور ملت ایران کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔ مجلس علمائے ہند کے جنرل سیکرٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ رئیسی کے خدمات اور صدارتی کارناموں کا اجمالی جائزہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کی توانا آواز خاموش ہوگئی ہے ۔انہوں نے جِس طرح عالمی پلیٹ فارم پر امت مسلمہ کے مسائل کو اٹھایا اسکی نظیر نہیں ملتی ۔خاص طور پر اقوام متحدہ میں قرآن مجید کی حرمت کے تحفظ اور فلسطین کے مظلوموں کی حمایت میں انہوں نے دلیرانہ اقدامات کئے۔ وہ نہایت بے باک اور شجاع انسان تھے۔

مولانا نے مزید کہا کہ آیت اللہ رئیسی نے اسرائیل ک ے بھرم کو پاش پاش کردیا ۔انہوں نے اسرائیل پر ایسا حملہ کیا کہ اس کو پلٹ کر جواب دینے کی جرآت نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ شہید امیر عبد اللہیان نے بھی امت مسلمہ کی آواز کو عالمی سطح پر بلند کیا اور پوری دنیا کو مسئلہ فلسطین کی طرف متوجہ کیا ۔مولانا نے تمام شہداء کے بارے میں لوگوں کو آگاہی دی اور کہا کہ ایران کا نظام اسلامی اور الہی نظام ہے جو ان شاء اللہ ایسے حادثات سے متاثر نہیں ہوگا۔

جلسہ میں مولانا حیدر عباس رضوی،مولاناتسنیم مہدی ،مولانا علی عباس رضوی، مولانا رضاحسین رضوی،مولانافیروز حسین،مولانا شباہت حسین،مولانا موسیٰ رضوی نے خطاب کیا اور رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ اور ملت ایران کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔ جلسے میں مولانا حیدر عباس رضوی،مولاناتسنیم مہدی ،مولانا علی عباس رضوی، مولانا رضاحسین رضوی،مولانافیروز حسین،مولانا شباہت حسین،مولانا موسیٰ رضوی ،مولانا حسنین باقری،مولانا قمر الحسن،مولانا حسن جعفراور دیگر علماء موجود رہے۔ مجلس میں تمام شہداء کی ترویح روح کے لئے فاتحہ خوانی ہوئی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.