ETV Bharat / state

حضرت خواجہ بندہ نواز کے 620 ویں عرس شریف کی تیاریاں مکمل - Gulbarga Urs 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 23, 2024, 3:54 PM IST

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں حضرت خواجہ بندہ نواز کا 620واں عرس شریف 24 سے 26 مئی کے درمیان منایا جائے گا جس کی ساری تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

حضرت خواجہ بندہ نواز کے 620 ویں عرس کی تیاریاں مکمل
حضرت خواجہ بندہ نواز کے 620 ویں عرس کی تیاریاں مکمل (Etv Bharat)

حضرت خواجہ بندہ نواز کے 620 ویں عرس کی تیاریاں مکمل (ETV Bharat)

گلبرگہ: ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر کی معروف درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز کا 620 واں عرس شریف 24 تا 26 مئی سے منایا جائے گا۔ اس موقعے پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ 24 مئی بروز جمعہ بعد نماز عصر سجادہ نشین ڈاکٹر سید خسروحسینی صاحب کے صدارت میں محبوب شاہی گلشن میں محفل ہوگی اور بعد جلوس صندل روانہ ہوگا۔ یہ جلوس مسجد مارکیٹ ہوتے ہوئے رات 10.30 بجے گیارہ سیڑھی پہنچے گا۔

اس موقعے پر درگاہ کے سجادہ نشین جلوس صندل کا استقبال کرینگے اور 25 مئ علماء کرام کے بیانات سمینار اور دیگر تقریبات رہیں گی اور 26 مئی چراغاں روشن کیے جائیں گے۔

گلبرگہ شہر ہمیشہ سے قومی ایک جیتی بھائی چارگی کا گہورہ رہا ہے۔ حضرت خواجہ بندہ نواز کی درگاہ قوم یکجہتی کی مثال ہے۔ حضرت کے مریدین دنیا بھر میں موجود ہیں۔ اور عرس کے موقع پر ہر سال ملک بھر سے زائرین شرکت کرتے ہیں۔

حضرت کا عرس 15 ،16 ،17 ذیقعدہ کو منایا جاتا ہے۔ اسی کی مناسبت سے 24، 25، 26 مئی حضرت خواجہ بندہ نواز کا شریف منایا جا رہا ہے۔ جس کے لیے یہاں پر اس انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے پوری تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔

اس بار یہاں پر کافی شدت کی گرمی رہنے پر زائرین کے لیے درگاہ میں شامیانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اور خواتین اور مرد حضرات کے ٹہرنے کے لیے الگ الگ مقام بنائے گئے ہیں۔ یہاں پر ہر سال زائرین کا بڑا ہجوم دیکھا جاتا ہے بلا مذہب ہندو مسلم اور دیگر مذاہب کے لوگ بارگاہ میں حاضری دیتے ہیں۔ درگاہ میں ابھی سے ہی لوگوں کا ہجوم دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.