ETV Bharat / state

نندی گرام میں خونی جھڑپ، ایک خاتون کی موت، مقامی باشندوں کا پرتشدد مظاہرہ - Violence Incident in Nandigram

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 23, 2024, 4:56 PM IST

مشرقی مدنی پور ضلع کے نندی گرام میں گزتشہ رات نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں بی جے پی کے ایک کارکن کی مان کی موت ہوگئی۔ جھڑپ کے دوران گھروں میں آگ لگا دی گئی۔اس واقعے کے خلاف مقامی باشندوں نے ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

نندی گرام میں خونی جھڑپ،ایک خاتون کی موت،مقامی باشندوں کا پرتشدد مظاہرہ
نندی گرام میں خونی جھڑپ،ایک خاتون کی موت،مقامی باشندوں کا پرتشدد مظاہرہ (etv bharat)

نندی گرام میں خونی جھڑپ،ایک خاتون کی موت،مقامی باشندوں کا پرتشدد مظاہرہ (etv bharat)

مشرقی مدنی پور: مغربی بنگال میںلوک سبھا انتخابات میں چھٹے مرحلے کی ووٹنگ سے پہلے مشرقی مدنی پور ضلع کے نندی گرام میں تشدد کا بازار گرم ہو گیا ہے۔نندی گرام تھانہ کے سوناچورا علاقے میں تازہ ترین تشدد کے واقعات میں ایک خاتون کی موت ہوگئی جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

مغربی بنگال کے کانتھی اور تملوک سمیت آٹھ پارلیمانی حلقوں میں لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے کےلئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔اس سے صرف دو دن پہلے بی جے پی کے ایک کارکن کی ماہ کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔ الزام ہے کہ دیر رات موٹرسائیکل پر سوار چند نامعلوم شرپسندوں نے سوناچورا علاقے میں واقع گھروں پر حملہ کیا۔ اس حملے میں ایک خاتون کی موت ہو گئی۔ حادثے میں سات سے آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون کا نام راتھی بالا اڑی ہے۔ شرپسندوں کے ایک گروپ نے کل رات راتھی بالا اڑی کے گھر پر حملہ کیا۔بی جے پی کے کارکنان نے ترنمول کانگریس پر علاقے میں تشدد برپا کرنے کا الزام لگیا۔آج صبح سے ہی نندی گرام اور اس کے اطراف میں پرتشدد واقعات رونما ہوئے۔مقامی باشندوں نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر ناکہ بندی کردی۔

یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال: بی جے پی نے ہائی کورٹ کے ذریعہ او بی سی سرٹیفکیٹس کی منسوخی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا - OBC Certificates Cancelled Issue

مغربی بنگال کی پولیس اور مرکزی فورسز کی جانب سے حالات پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے انتخابات سے دو دن قبل پرتشدد واقعات کے لئے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو ذمہ دار ٹہرایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.