ETV Bharat / state

مغربی بنگال: بی جے پی نے ہائی کورٹ کے ذریعہ او بی سی سرٹیفکیٹس کی منسوخی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا - OBC Certificates Cancelled Issue

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 23, 2024, 12:19 PM IST

BJP President Reaction On OBC Certificates بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کلکتہ ہائی کورٹ کے پانچ لاکھ اوبی سی سرٹیفکٹس کو منسوخ کرنے کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر جم کر بھڑاس نکالی۔ بی جے پی کے رہنما شہزاد پونہ والا نے بھی عدالت کے فیصلے کو لے کر ترنمول کانگریس کی قیادت والی حکومت پر تنقید کی۔

او بی سی منسوخی فیصلے پر بی جے پی کی ممتابنرجی کی حکومت پر تنقید
او بی سی منسوخی فیصلے پر بی جے پی کی ممتابنرجی کی حکومت پر تنقید (photo ani)

نئی دہلی:کلکتہ ہائی کورٹ کے او بی سی منسوخی فیصلے پر سیاست گرماتی جا رہی ہے۔بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈیا نےپورے معاملے کو سیاسی رنگ دیتے ہوئے کہاکہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی مذہب اور ووٹ بینک کی سیاست کرتی ہیں۔

جے پی نڈیا نے کہاکہ او بی سی سرٹیفکٹس منسوخی فیصلے کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں۔وزیراعظم نریندر مودی نے واضح لفظوں میں کہہ دیا ہے کہ مذہب کی بنیاد پر کسی کو بھی ریزرویشن نہیں دیا جائے گا۔اس بنیاد پر کلکتہ ہائی کورٹ کا فیصلہ بالکل درست ہے اور اس کا خیرمقدم کیا جاناچاہئے۔

انہوں نے کہاکہ کلکتہ ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے کے فورا بعد ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلی ممتابنرجی نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گی۔اب سوال یہ ہے کہ کیا وہ (ممتابنرجی) قانون سے اوپر ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جو فیصلے آئے ہیں اس سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ ممتا بنرجی غیرقانونی طریقے سے مسلمانوں کو ریزرویشن دیا تھا۔انہوں نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔جے پی انڈا نے ممتابنرجی پر ایک خاص طبقے کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا کام کر رہیں ہیں۔

دوسری طرف بی جے پی کے رہنما سجاد پونے والا نے بھی کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو ہدف تنقید بنایا ۔انہوں نے ٹی ایم سی کی قیادت والی ریاستی حکومت پر ایک مخصوص طبقے کو لے کر سیاست کرنے کا الزام لگایا

سجاد پونے والا نے کہاکہ ممتابنرجی کی حکومت نےمذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کو ریزرویشن دیا ہے۔جو بالکل غلط ہے ۔کلکتہ ہائی کورٹ نے واضح کیا ہے کہ مغربی بنگال کی حکومت نےبغیر کسی وجہ اور نوٹس کے او بی سی سرٹیفیکٹس جاری کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ عدالت نے او بی سی سماج کے ساتھ ناانصافی کرنے والوں کو پردہ فاش کیا ہے۔انڈیا اتحاد میں شامل سیاسی جماعتیں آئین بچاو کی باتیں کرتی ہیں لیکن وہ خود آئین کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔عدالت نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے اور اب ٹی سی ایم کو عام جواب دیں گے

غور طالب ہے کہ گزشتہ روز کلکتہ ہائی کورٹ نے ٹی ایم سی کے دور حکومت میں جاری کیے گئے پانچ لاکھ او بی سی سرٹیفکٹس کو منسوخ کر دیا ہے۔ اس پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے سخت موقف اختیار کیا ہے۔ جج تپوبرتا چکرورتی اور راج شیکھر منتھا کی ڈویژن بنچ نے او بی سی سرٹیفکیٹ دینے کے عمل کو چیلنج کرنے والی ایک پی آئی ایل پر یہ فیصلہ سنایا۔

یہ بھی پڑھیں:بنگال میں 2010 کے بعد جاری کیے گئے تمام او بی سی سرٹیفکیٹ منسوخ، ممتا کا فیصلہ ماننے سے انکار - Calcutta HC On OBC Certificates

کلکتہ ہائی کورٹ نے 2010 کے بعد جاری کردہ تمام او بی سی سرٹیفکیٹس کو منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔ جج تپبرتا چکرورتی اور راج شیکھر منتھا کی ڈویژن بنچ نے او بی سی سرٹیفکیٹ دینے کے عمل کو چیلنج کرنے والی ایک پی آئی ایل پر یہ فیصلہ دیا۔ عدالتی حکم پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اعلان کیا کہ وہ اس حکم کی تعمیل نہیں کریں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.