اردو

urdu

لکھنو یونیورسٹی کی جانب سے طلبہ کو جزوقتی نوکری کی پیشکش

By

Published : Jan 6, 2021, 8:58 AM IST

لکھنؤ یونیورسٹی نے کرمایوگی اسکیم کا آغاز کیا ہے۔مذکورہ اسکیم کے ذریعے یونیورسٹی طلبہ کو کیمپس میں پارٹ ٹائم ملازمتیں فراہم کرنے کی پیشکش کرتی ہے۔

لکھنو یونیورسٹی کی جانب سے طلبہ کو جزوقتی نوکری کی پیشکش
لکھنو یونیورسٹی کی جانب سے طلبہ کو جزوقتی نوکری کی پیشکش

وائس چانسلر اے کے رائے نے کہا ، "اس اسکیم کے تحت ، ایک طالب علم کو ایک تعلیمی سیشن میں زیادہ سے زیادہ 50 دن تک اور ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 2 گھنٹے کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ کام کرنے والے طلبہ کو ایک گھنٹے کےلیے 150 روپے ادا کیے جائیں گے۔"

لکھنو یونیورسٹی کی جانب سے طلبہ کو جزوقتی نوکری کی پیشکش

مذکورہ اسکیم یونیورسٹی کی ایک مثبت پہل ثابت ہوسکتی ہے۔ جس سے طلبہ کو راحت ملے گی۔ خصوصا ایسے طلبہ جن کا معاشی بیک گراونڈ کمزر ہے۔ وہ اپنی بنیادی ضرویات کو پورا کرنے کے لیے اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

اس طرح کا نظام امریکہ اور یورپ میں بہت پہلے سے رائج ہے جہاں یونیورسٹیز طلبہ کو کام کرنے کی سہولت دیتی ہیں۔ اس طرح طلبہ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ بنیادی ضروریات اور اخراجات اٹھاسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سہارنپور: تیندوے کے بچے کو مارا گیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details