اردو

urdu

رام مندر ٹرسٹ زمین گھوٹالہ معاملہ پر کانگریس کا احتجاج

By

Published : Jun 17, 2021, 6:36 PM IST

رام مندر ٹرسٹ کے ذریعہ زمین گھوٹالہ معاملہ پر کانگریس پارٹی کے کارکنان نے آج کلکٹریٹ کے سامنے احتجاج کیا اورمیمورنڈم دینے سونپا

زمین گھوٹالہ کی جانچ ہو
زمین گھوٹالہ کی جانچ ہو

اتر پردیش کے دارلحکومت لکھنو میں کانگریس پارٹی کے کارکنان کلکٹریٹ کی بڑھ رہے تھے تاہم گلوب پارک کے پاس پولیس انہیں روک آگے بڑھنے سے روک دیا ۔

اس کے بعد کانگریس پارٹی کے کارکنان سڑک پر ہی دھرنے پر بیٹھ گئے ۔جس کے بعد انتظامیہ نے پانچ رہنماوں کو کلکٹریٹ میں جاکر میمورنڈم پیش کرنے کی اجازت دی ۔تاہم کانگریسی کارکنان کلکٹریٹ کے اندر احتجاج کرنے اور میمو رنڈم پیش کرنے کی بات پر قائم رہے۔ اس کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لے کر ایکو گارڈن بھیج دیا۔

زمین گھوٹالہ کی جانچ ہو

کانگریس پارٹی کے ضـلع صدر وید پرکاش ترپاٹھی ،اجے شری واستو اوردلیپ سنگھ کی قیا دت میں لکھنو کلکٹریٹ میں ضلع انتظامیہ کو میمو رنڈم پیش کرنے جا رہے کانگریس کارکنان کو پولیس نے روک لیا

جس کے بعدکانگریسی کارکنان سڑک پر بیٹھ کر ریاستی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی ۔ رگھوپتی راگھو راجارام کا پاٹھ کیا اور یوگی حکومت کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی

تقریبا بیس منٹ تک کانگریس پارٹی کے کارکنا ن نے احتجاج کیا۔ تاہم اسی درمیان موقع پر پہنچی کثیر تعداد میں پولیس اہلکاروں نے کانگریسی کارکنان کو جبرا حراست میں لے لیا اور انہیں ایکو گارڈن بھیج دیا

واضح رہے کہ کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی ،اجئے کمار للو،اجئے شری واستو اور دلیپریت سنگھ حکومت پر کارکنان کے ساتھ مل کر مذکورہ زمینی اراضی کی جانچ کا مطالبہ کرنے کے لئے دباو بنا رہے ہیں

اس پورے معاملہ کی اعلی سطحی جانچ کا مطالبہ بھی جاری ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details