اردو

urdu

خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ: اجے کمار للو

By

Published : Aug 11, 2020, 4:12 PM IST

اترپردیش میں بڑھتے جرائم کے معاملے پر کانگریس صدر اجے کمار للو نے یوگی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'یوپی میں مکمل طور پر جنگل راج ہے'۔

خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ: اجے کمار لالو
خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ: اجے کمار لالو

لکھنؤ: ریاست اترپردیش میں بڑھتے جرائم کے معاملے پر کانگریس صدر اجے کمار للو نے ریاست کے یوگی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'یوپی میں مکمل طور پر جنگل راج نافذ ہے یہاں بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'ایک بیٹی جو بلندشہر گاڑی سے جاتی ہے اور چھیڑ چھاڑ کا شکار ہوتی ہے، دوسرے روز کار حادثے میں اس کی موت ہو جاتی ہے۔ ہاپوڑ میں 6 سال کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آتا ہے، لیکن انتظامیہ کوئی کاروائی نہیں کرتی، ہر روز ریاست میں جرائم کے معاملے میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ 'ریاست میں مکمل طور پر جنگل راج نافذ ہے۔'

خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ: اجے کمار لالو، ویڈیو


اجے کمار للو نے کہا کہ 'ایک طرف جہاں حکومت بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اور مہیلا ششکتی کرن کی بات کرتی ہے وہیں دوسری جانب ان کے رکن اسمبلی اور رکن پارلیمان جنسی زیادتی جیسے واقعات میں ملوث ہوتے ہیں تو حکومت ان کو بچانے میں لگ جاتی ہے،یہ حیران کرنے والی بات ہے۔


واضح رہے کہ 'اترپردیش میں اس طرح کے کئی واقعات منظر عام پر آ چکے ہیں جس میں متاثرہ افراد کو اب تک انصاف نہیں ملا ہے، اس کے پیش نظر کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو کی سربراہی میں کانگریس پارٹی یوگی حکومت پر مظلوموں کو انصاف دلانے کے لئے مسلسل کوشش کر رہی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details