کولگام:جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ونپو علاقے میں کشمیری پنڈت شاید شرما ولد بنٹو شرما کے گھر میں چوروں نے دن دھہاڈے گھس کر تمام سازو سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔ چوروں نے گھر میں موجود اشیائے خردونوش کے علاوہ ملبوسات کو تباہ کردیا۔ Burglars looted-Kashmiri pandit house in Kulgam
اہل خانے کے مطابق وہ نامسائد حالات کی وجہ سے ویسو میں کسی رشتہ دار کے گھر میں کئی مہنوں سے رہ رہے تھے۔اور آج وہ اپنے علاقہ میں مسلمان ہمسایہ کے بیٹے کے فوت پر اپنے علاقہ گئے تھے۔وہ وہاں پہچنے کے بعد اپنے گھر بھی دیکھنے گئے تھے۔ گھر پہنچے کے بعد وہ حریت میں پڑ گئے جب انہوں نے گھر میں سارا سامان کو تتر بتر کے دیکھا تھا۔