ETV Bharat / state

گورنمنٹ گرلز انٹر کالج کی طالبات نے ضلع میرٹھ کو پہلا مقام دلایا - GGIC Ranked Top In Meerut

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 23, 2024, 7:50 PM IST

Updated : May 23, 2024, 7:57 PM IST

ضلع میرٹھ میں واقع گورنمنٹ گرلز انٹر کالج کی طالبات نے امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ضلع کو پہلا مقام دلایا۔ گورمنٹ گرلز انٹر کالج نے 99.78 فی صد رزلٹ دے کر ضلع میں پہلا مقام حاصل کیا۔

گورنمنٹ گرلز انٹر کالج کی طالبات نے ضلع میرٹھ کو پہلا مقام دلایا
گورنمنٹ گرلز انٹر کالج کی طالبات نے ضلع میرٹھ کو پہلا مقام دلایا (etv bharat)

میرٹھ میں واقع گورنمنٹ گرلز انٹر کالج کی طالبات نے ضلع میرٹھ کو پہلا مقام دلایا (etv bharat)

میرٹھ: ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں سماج وادی حکومت کے دور میں 2016 میں پرانے کمیلے کو زمین دوز کرکے اس کی جگہ راجکیہ گرلز انٹر کالج کا قیام کیا گیا تھا۔ اس کا افتتاح بھی سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر محمد اعظم خان کی قیادت میں کیا گیا تھا، لیکن 2017 میں حکومت بدلنے کے بعد سے ہی یہ انٹر کالج وسائل کی کمی سے دو چار ہوتا رہا ہے۔

مسلم اکثریتی آبادی والے علاقے میں واقع اس انٹر کالج میں زیادہ تر پسماندہ طبقات کی بچیاں ہی تعلیم حاصل کر رہی ہیں لیکن اس سب کے باوجود کالج اسٹاف اور سماجی تنظیموں کے تعاون سے اسکول میں طالبات کے لیے ضروری اشیاء کا انتظام کیا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ پینے کا صاف پانی، فرنیچر اور سکیورٹی کے مد نظر کالج میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے۔

آج اسی کا نتیجہ ہے کہ طالبات نے اپنے کالج کو ضلع میں پہلی پوزیشن پر پہنچا دیا۔ راجکیہ اسکولوں کی فہرست میں پہلا مقام حاصل کرنے پر جہاں کالج کے اسٹاف کی کڑی محنت رہی ہے، وہیں کالج کی طالبہ کہتی ہیں کہ وسائل کی کمی صرف ایک بہانا ہو سکتا ہے۔ پڑنے والی لڑکیاں وہ چاہے فرش پر بیٹھ کر پڑھیں یا فرنیچر پر، اعلیٰ تعلیم کی راہ ہموار کر لیتی ہیں۔ جو پڑنے والی نہیں ہیں، تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے باوجود وہ نہیں پڑسکتیں۔

یہ بھی پڑھیں: میرٹھ میں سی بی ایس ای ٹاپ کرنے والی مائرا جیلانی سی اے بن بننا چاہتی ہیں

سماجی تنظیم انصار فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ بھلے موجودہ حکومت اس کالج کو نظر انداز کر رہی ہے لیکن ہماری جیسی سماجی تنظیمیں اس انٹر کالج کو ہر ممکن تعاون کرتی ہیں تاکہ غریب گھر کی بچیاں اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں۔

Last Updated : May 23, 2024, 7:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.