ETV Bharat / state

میرٹھ میں سی بی ایس ای ٹاپ کرنے والی مائرا جیلانی سی اے بن بننا چاہتی ہیں - Maira Jilani Topped Ranked

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 16, 2024, 7:44 PM IST

Maira Jilani Topped Ranked In CBSC Board Exam میرٹھ ضلع میں رہنے والی مائرا جیلانی نے سی بی ایس سی امتحان انٹر میڈ یٹ (کامرس) میں 98 فیصد نمبرات حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سی اے بن کر ملک اور سماج کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔

میرٹھ کی مائرا جیلانی سی اے بن کر ملک و ملت کی خدمت کرنا چاہتی ہیں
میرٹھ کی مائرا جیلانی سی اے بن کر ملک و ملت کی خدمت کرنا چاہتی ہیں (etv bharat)

میرٹھ کی مائرا جیلانی سی اے بن کر ملک و ملت کی خدمت کرنا چاہتی ہیں (etv bharat)

میرٹھ: ریاست اتر پردیش میں ضلع میرٹھ کے شاستری نگر علاقے کے زیدی نگر سوسائٹی میں رہنے والی مائرا جیلانی نے سی بی ایس سی امتحان انٹرمیڈیٹ کامرس میں 98 فیصد نمبرات حاصل کیا ہے۔ ان کی اس کامیابی سے نہ صرف والدین بلکہ محلے والوں میں زبردست خوشی پائی جارہی ہے۔

مائرا جیلانی نہ صرف اپنے اسکول ایم پی جی ایس بلکہ شہر کے تمام اسکولز میں پہلا مکام حاصل کیا ہے۔ مائرا کی اس کامیابی پر جہاں اس کے اسکول میں اس کی ہم جماعت اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ دوست اور رشتہ داروں کیانب سے مبارک باد ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خاص گفتگو کے دوران مائرا جیلانی نے کہا کہ وہ آگے تعلیم جاری رکھنا چاہتی ہیں۔وہ اب سی اے بننا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں Mathematica بہت پسند ہے۔ اس لیے وہ سی اے بن کر اپنے ملک و ملت کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔ وہ دیگر بچیوں کو پیغام دینا چاہتی ہیں کہ تعلیم کو مقصد بناکر اگر پڑھیں گے تو انشا اللہ اس میں کامیابی ضرور ملے گی کیونکہ اللہ تعالیٰ کسی کی محنت کو ضائع نہیں جانے دیتا۔

یہ بھی پڑھیں: علیزہ عباسی سی بی ایس سی بورڈ کے امتحان میں 98.4 فیصد کے ساتھ اسکول ٹاپر بنیں

انہوں نے مزید کہا کہ دل لگا کر پڑھنا چاہیے، کامیابی ضرور ملے گی۔ وہیں مائرا کے والد شاہد جیلانی کہتے ہیں کہ انہوں اپنی بچیوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے کے لیے کبھی کسی چیز سے سمجھوتہ نہیں کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.