ETV Bharat / health

سرسوں کا تیل بمقابلہ ریفائنڈ آئل: صحت کے لیے کون سا بہتر؟ ایک کلک پر جانیے - Healthy Cooking Oil

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 23, 2024, 9:11 PM IST

Updated : May 23, 2024, 11:03 PM IST

کوکنگ آئل ہمارے کھانے کا ایک لازمی حصہ ہے۔ آپ کو بھارت کے ہر کچن میں کوئی نہ کوئی کوکنگ آئل ضرور مل جائے گا۔ بازار میں کئی قسم کے کوکنگ آئل ملیں گے جن میں سرسوں کا تیل اور ریفائنڈ آئل سب سے زیادہ استعمال ہونے والا تیل ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان میں سے کون سا تیل آپ کی صحت کے لیے موزوں ہے اور کیوں؟

صحت کے لیے کون سا تیل بہتر
صحت کے لیے کون سا تیل بہتر (Getty Images)

حیدرآباد: ہم جو بھی کھاتے ہیں، اس کا براہ راست اثر ہماری صحت پر پڑتا ہے۔ کوکنگ آئل کسی بھی کھانے کی تیاری کے لیے ایک ضروری سامان ہے۔ اس لیے اس کا براہ راست اثر ہماری صحت پر بھی پڑتا ہے۔ ایسی صورت حال میں کھانا پکانے کے صحیح تیل کا انتخاب کرنا بہت ضروری ہے۔ عام طور پر ہمارے کچن میں دو قسم کے کوکنگ آئل پائے جاتے ہیں، پہلا سرسوں کا تیل اور دوسرا ریفائنڈ آئل۔

ریفائنڈ آئل کی بات کریں تو لوگوں کی الگ الگ پسند ہے، کیونکہ مارکیٹ میں مختلف قسم کے ریفائنڈ آئل فروخت ہو رہے ہیں۔ کمپنیاں انہیں صحت کے لیے بہتر سمجھ کر فروخت کر رہی ہیں، لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ سب واقعی آپ کی صحت کے لیے اچھے ہیں؟ تو یہاں ہم آپ کو یہ جانکاری دینے جارہے ہیں کہ آپ کے لیے کون سا کوکنگ آئل بہترین ہے، سرسوں کا تیل یا ریفائنڈ آئل؟

  • سرسوں کے تیل کے فوائد

اس کے فوائد کی بات کریں تو سرسوں کے تیل میں صحت بخش چکنائی (healthy fat) ہوتی ہے جو خون کے شریانوں میں جمع نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ اس میں اومیگا 3 اور 6 فیٹی ایسڈز بھی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو کہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔ اس میں گلوکوسائنولیٹ ہوتا ہے جو کہ بیماری کے خلاف لڑنے والا ایک اہم جز ہے اور جسم کو انفیکشن سے بچاتا ہے۔

  • ریفائنڈ آئل کے فوائد

ریفائنڈ آئل کے بارے میں بات کریں تو یہ قدرتی تیل ہوتا ہے، جس میں دوسرے اجزا کی ملاوٹ اور بو کو ہٹانے کے لیے کئی پروسس سے گزارا جاتا ہے۔ اس تیل کو صاف ستھرا دکھانے اور صارفین کے پسند کا بنانے کے لیے، اسے کیمیائی عمل سے گزارا جاتا ہے۔

اگر ہم اس کے فوائد کی بات کریں تو اس میں صحت کے لیے بہتر عناصر برائے نام ہی ہیں۔ دل کے مریضوں کے لیے اس تیل کا استعمال پابندی سے کیا جاتا ہے، یہ ان کے لیے ایک بہتر آپشن ہے۔ دوسری طرف فلٹرڈ آئل کو کیمیکل ٹریٹمنٹ نہیں دیا جاتا ہے اور یہ صرف دیگر اجزا کی ملاوٹ کو دور کرکے بنایا جاتا ہے جو کہ ریفائنڈ آئل سے بہتر ہے۔

  • سرسوں کے تیل اور ریفائنڈ آئل میں کون سا بہتر؟

اگرچہ سرسوں کا تیل صحت کے لیے بہترین آپشن سمجھا جاتا ہے تاہم ماہرین نے اس کے کچھ نقصانات بھی بتائے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق سرسوں کے تیل میں یورک ایسڈ کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، اس لیے اس کا زیادہ استعمال ڈائریا یا خون کی کمی کا باعث بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کا زیادہ استعمال جلد پر خارش اور ناک کی سوزش کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ لہذا یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ اسے ایک خاص مقدار میں ہی استعمال کیا جائے۔

دوسری طرف اگر ہم ریفائنڈ آئل کی بات کریں تو یہ آپ کی صحت پر سرسوں کے تیل سے بھی زیادہ برا اثر ڈالتا ہے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اسے کیمیکل سے پروسس کیا جاتا ہے جو کہ صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔ اس کے ریفائننگ کے عمل میں 'نکل' کا استعمال کیا جاتا ہے جو جلد، جگر اور نظام تنفس پر بہت برا اثر ڈالتا ہے۔ خرابی کو روکنے کے لیے اس میں پرزرویٹوز اور سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ بھی شامل کیے جاتے ہیں جو ہاضمے کو خراب کرتے ہیں۔ اس مضمون سے آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے کہ کون سا تیل آپ کے کچن میں جگہ بنانے کے لیے موزوں ہے۔ اس تجزیے کے باوجود صحت سے متعلق کوئی مسئلہ ہونے کی صورت میں بہتر ہے کہ اپنے ڈاکٹر کے مشورہ سے ہی کسی تیل کا انتخاب کریں۔

مزید پڑھیں: دماغ کو تیز کرنا بہت آسان، بس کرنا ہوگا یہ چھوٹا سا کام

شادی کے بعد موٹاپا کیوں بڑھ جاتا ہے؟

'روٹی ایک، فائدے انیک' شوگر کنٹرول سے لے کر بلڈ پریشر تک کئی بیماریوں میں دکھاتی ہے کرامات

Last Updated : May 23, 2024, 11:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.