ETV Bharat / state

Thief crushed with a stone in Hyderabad حیدرآباد میں مکان مالک نے چور کو پتھر سے کچلا

author img

By

Published : Oct 20, 2022, 12:37 PM IST

حیدر آباد کے ایک گھر میں چوری کی غرض سے پہنچے ایک چور کو مکان مالک نے پکڑ کر اس کے سر پر پتھر سے حملہ کردیا، جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا۔ بعد ازاں مقامی افراد نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد ایمبولنس طلب کرتے ہوئے چور کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا اور مکان مالک کو حراست میں لے لیا۔ Thief crushed with a stone in Hyderabad

Etv Bharat
Etv Bharat

حیدرآباد: گھر میں چوری کی غرض سے پہنچے ایک چور کو مکان مالک نے پکڑ کر اس کے سر پر پتھر سے حملہ کردیا، جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا۔ اس واقعہ کے بعد پولیس نے مکان مالک کو گرفتار کرلیا۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں پیش آیا۔Thief crushed with a stone in Hyderabad

تفصیلات کے مطابق ضلع کی سرسلہ روڈ پر چور جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے، چوری کی غرض سے ایک مکان میں داخل ہوا تاہم چوکس مکان مالک نے اس کو پکڑلیا اور اس کے سرپر بھاری پتھر سے حملہ کردیا، جس کے نتیجہ میں چورزخمی ہوگیا۔ بعد ازاں مقامی افراد نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد ایمبولنس طلب کرتے ہوئے چور کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا اور مکان مالک کو حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: Thief Arrested in Alwar الور میں چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.