ETV Bharat / state

Thief Arrested in Alwar الور میں چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار

author img

By

Published : Oct 16, 2022, 10:33 AM IST

الور کے اراولی بہار تھانہ علاقہ میں پولیس نے چوری کرنے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس گروہ میں تقریبا پانچ سے سات لوگ شامل ہیں۔' Thief Arrested in Alwar

الور میں چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار
الور میں چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار

الور: ریاست راجستھان میں الور کے اراولی بہار تھانہ علاقہ میں پولیس نے خالی مکانوں کی ریکی کرکے چوری کرنے والے دو ملزموں کو گرفتار کیا۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر اوم پرکاش نے بتایا کہ شکایت کنندہ مان سنگھ راجپوت موتی نگر کے رہنے والے نے تھانہ میں رپورٹ دی کہ اس کے مکان میں کچھ نامعلوم لوگوں نے چوری کی واردات کو انجام دیا جس پر پولیس نے رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیا اور ملزموں کی تلاش کر کے ملزم راہل اور صابر کو سمولہ سے گرفتار کیا۔ two accused of theft arrested in alwar

پولیس نے ملزموں کو عدالت میں پیش کیا جہاں سے دونوں ملزموں سے چوری کا مال برآمدکو لے کرپی سی کا ریمانڈ میں لے لیا گیاہے۔انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم اول درجے کا نقب زن ہے۔ انھوں نے تقریبا پانچ سے سات لوگوں کا گروہ بنا رکھا ہے اور یہ گروہ گلی محلے اور کالونی میں خالی مکانوں کی ریکی کرکے ان میں چوری کی واردات کو انجام دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Constable And Two Arrested In Noida: تھانہ میں کھڑی گاڑی سے ٹائر چوری معاملے میں کانسٹیبل سمیت تین گرفتار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.