اردو

urdu

سیکھنے اور لکھنے کے لئے کوئی عمر نہیں ہوتی: راج ناتھ

By

Published : Sep 26, 2020, 10:22 PM IST

راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ اکثر سنا جاتا ہے کہ سیکھنے اور لکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی لیکن اس محاورے کو حقیقی معنی میں عملی جامہ ڈاکٹر کرشنا سکسینہ نے پہنایا ہے جو 90 برس کی عمر میں آج بھی پورے جذبے کے ساتھ لکھ رہی ہیں۔

سیکھنے اور لکھنے کے لئے کوئی عمر نہیں ہوتی: راج ناتھ
سیکھنے اور لکھنے کے لئے کوئی عمر نہیں ہوتی: راج ناتھ

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سنیچر کو کہاکہ اکثر سنا جاتا ہے کہ سیکھنے اور لکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی لیکن اس محاورے کو حقیقی معنی میں عملی جامہ پہنایا ہے تو وہ ڈاکٹر کرشنا سکسینہ نے جو 90 برس کی عمر میں بھی پورے جذبے کے ساتھ لکھ رہی ہیں۔

راج ناتھ سنگھ نے آج اپنی رہائش گا پر منعقد ایک سادہ سی تقریب میں لکھنؤ یونیورسٹی کی پہلی خاتون پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر ڈاکٹر سکسینہ کی کتاب ’اے بکیٹ آف فلاور ہاؤس‘ کے رسم اجراء کرتے ہوئے کہا کہ اپنی کتاب کے ذریعہ انہوں نے ثابت کیا ہے کہ عمر محض گنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ان کی کتاب میں تین نسلوں کے اخلاقی اقدار کو سمویا گیا ہے جو آج بھی قابل اطلاق ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سکسینہ کے بارے میں سب سے زیادہ قابل تقلید پہلو یہ ہے کہ وہ عمرکے اس منزل میں بھی پورے جنون کے ساتھ لکھنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کی زندگی بھی ان کی کتابوں کی طرح قابل تقلید ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ڈاکٹر سکسینہ کا شاندار تعلیمی سفر رہا ہے اور وہ اترپردیش کی پہلی خاتون تھیں جنہوں نے 1955 میں انگریزی ادب میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی۔ وہ اب تک مختلف موضوعات پر آٹھ کتابیں لکھ چکی ہیں۔ اپنی نئی کتاب کے بارے میں ڈاکٹر سکسینہ نے بتایا کہ ’’کتاب کو قارئین کو اپنی زندگی کے سفر کی اجازت دینے اور ذاتی احساس اور اس سے متاثر ہونے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ قارئین کتاب سے لطف اندوز ہوں گے اور اس سے جڑیں گے۔‘‘

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details