اردو

urdu

حجامہ کے ذریعہ بالوں کا علاج

By

Published : Jul 6, 2020, 10:49 PM IST

hair treatment through hijama
حجامہ کے ذریعہ بالوں کا علاج

موجودہ دور میں گنجاپن نوجوان نسل کی سب سے بڑی پریشانی بنی ہوئی ہے۔ خوراک کی کمی، پانی کا صحیح نہ ہونا یا ذہنی تناؤ اس کی وجہ ہو سکتی ہے، لیکن حجامہ کے ذریعہ اس کا علاج فائدے مند ثابت ہو رہا ہے۔

حجامہ نہ صرف طب نبوی بلکہ قدیم دور سے یونانی طریقہ علاج کا حصہ رہا ہے، جسے موجودہ دور میں بیماریوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے عام لوگوں کے ساتھ۔ ساتھ مشہور شخصیات بھی اپنانے سے گریز نہیں کر رہی ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

اس طریقہ علاج میں جسم کے مختلف حصوں پر کپ کی طرح کے آلات لگائے جاتے ہیں، جس سے خون کپ والی جگہ پر اکٹھا ہوجاتا ہے اور باآسانی اسے نکال کر جسم کے باقی ماندہ خون کو صاف کر لیا جاتا ہے۔

حجامہ سے بالوں کا علاج

سائنس کا ماننا ہے کہ اس سے جسم میں خون کی روانی میں آسانی پیدا ہوتی ہے، تاہم پرانی دہلی کے بلی ماران میں واقع ایک حجامہ سینٹر میں بیشتر غیر مسلم نوجوان حجامہ کے ذریعہ اپنے بالوں کا علاج کرانے آ رہے ہیں۔

حجامہ سے بالوں کا علاج

حجامہ سینٹر کے ہیڈ ڈاکٹر عامر کہتے ہیں کیونکہ علاج سے لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے، اسی لیے ہندو ہو یا مسلم تمام مذاہب کے لوگ یہاں آ رہے ہیں۔

حجامہ سے بالوں کا علاج

اس طریقہ علاج سے کئی خطرناک بیماریوں اور جسم کے دردوں کا علاج کیا جاتا ہے، جس میں بلڈ پریشر، ٹینشن جوڑو کا درد، پٹھوں کا درد، کمر کا درد، ہڈیوں کا درد، سر کا درد، مائیگرین، یرقان، دما، قبض، بواسیر، فالج، موٹاپا، کالیسٹرول، مرگی، گنجا پن، الرجی اور عرق النسا کے علاوہ متعدد روحانی و جسمانی بیماریوں کا علاج ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details