ETV Bharat / state

اگر انڈیا اتحاد اقتدار میں آتا ہے تو باہر سے حمایت کریں گے: ممتا بنرجی - Mamata On India Alliance

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 15, 2024, 9:25 PM IST

Lok Sabha Election 2024: ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا اتحاد اگر اقتدار میں آتا ہے تو ایسی صورت میں ان کی پارٹی نے باہر سے حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقعے پر انہوں نے مودی گارنٹی پر شدید نکتہ چینی کی۔

ممتا بنرجی کا انڈیا اتحاد کو لے کر بڑا بیان
ممتا بنرجی کا انڈیا اتحاد کو لے کر بڑا بیان (IANS Photo)

ممتا بنرجی کا انڈیا اتحاد کو لے کر بڑا بیان (IANS Photo)

ہگلی: مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے بدھ کے روز ہگلی میں لوک سبھا انتخابات سے قبل اپنی مہم کے دوران اپوزیشن جماعتوں انڈیا اتحاد پر حملہ کیا اور آئندہ کی ممکنہ حکومت کے حوالے سے اپنا موقف واضح کیا۔ ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد انڈیا اتحاد مخلوط حکومت بنائیں گے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے یہ بھی اعلان کیا کہ اگر اتحاد مرکز میں حکومت بناتا ہے تو وہ باہر سے اس کی حمایت کرے گی۔ ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ہمارے ساتھ سی پی ایم اور کانگریس کا موزانہ نہ کریں۔ وہ ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔ وہ بی جے پی کے ساتھ ہیں۔ میں دہلی کی بات کر رہی ہوں۔ ہم انڈیا اتحاد کی باہر سے حمایت کرتے حکومت بنائیں گے تاکہ بنگال میں میری ماؤں بہنوں کو کبھی کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں 4 جون کو نئی حکومت بنے گی، انڈیا اتحاد کا دعویٰ

ترنمول کانگریس کی سربرای نے ہگلی لوک سبھا حلقہ سے پارٹی امیدوار رچنا بنرجی کی حمایت میں مہم چلائی اور براہ راست بی جے پی کو نشانہ بنایا۔شری رام پور لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول لیڈر ممتا بنرجی ہیرک رانی (ڈائمنڈ کوئین) کہہ پکارا تھا۔ اس پر ممتا بنرجی نے شاہ کے طنز کا جواب دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.