اردو

urdu

Casual labourers protest گیارہ ورکرز کی اجرت 45 افراد میں تقسیم، عارضی ملازمین کا الزام

By

Published : Jul 20, 2023, 8:15 PM IST

بانڈی پورہ ضلع میں خیمہ زن ہو کر احتجاج کر رہے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے عارضی ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو وہ بھوک ہڑتال شروع کریں گے۔

گیارہ ملازمین کی اجرت 45افراد میں تقسیم، عارضی ملازمین کا الزام
گیارہ ملازمین کی اجرت 45افراد میں تقسیم، عارضی ملازمین کا الزام

ا

بانڈی پورہ (جموں و کشمیر) :شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے محکمہ جنگلات میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین نے ڈیوژنل فاریسٹ افسر کے دفتر کے احاطے میں خیمہ زن ہوکر احتجاج شروع کیا۔ احتجاج کر رہے عارضی ملازمین کے متعلقہ محکمہ سے سبھی کیجول لیبررز کی اجرتیں واگزار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا: ’’اگر عارضی ملازمین کے مطالبات کو پورا نہ کیا گیا تو احتجاج میں شدت لائی جائے گی اور جلد ہی بھوک ہڑتال کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔‘‘

یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین نے الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کہا کہ ان کے حق میں ’’برابر اجرتیں واگزار نہیں کی جا رہیں۔‘‘ احتجاجیوں کے مطابق ’’صرف 11 کیجول لیبررز کو CAMPAاسکیم کے زمرے میں لاکر ان کے حق میں اجرتیں واگزار کی جا رہی ہیں، اور ان ہی گیارہ عارضی ملازمین کی اجرتیں 45عارضی ملازمین میں تقسیم کی جا رہی ہیں جو سبھی عارضی ملازمین کے ساتھ صریح نا انصافی ہے۔‘‘

خیمہ زن ہوکر احتجاج کر رہے کیجول لیبررس نے اس معاملے کے لیے موجودہ اور اس سے قبل تعینات ڈیوژنل فاریسٹ افسران پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’اعلیٰ افسران اپنا کام آسان کرنے کے لئے ہم غریبوں سے ہر ایک مشکل کام کروا رہے ہیں، تاہم انہوں نے کبھی بھی چیف فاریسٹ کنزرویٹر کے دفتر میں نہ ہی ہمارا نام اندراج کرایا اور نہ ہی ہماری اجرتوں کا مستقل انتظام کیا، اور آج اسی غفلت شعاری کا خمیازہ ہم غریب عارضی ملازمین کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:Forest Division Employees Protest فارسٹ ڈویژن کے ملازمین کا اٹھارویں دن بھی مسلسل احتجاج

احتجاج کر رہے عارضی ملازمین کا کہنا ہے کہ ’’ہم نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ اسی محکمہ کے مختلف کام یا اس کی خدمت کرنے میں گزارا تاہم کسی بھی افسر نے آج تک ہماری معمولی اجرتوں کے مستقل کئے جانے کے حوالے سے کئی پہل نہیں کی۔‘‘ احتجاجیوں نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے عارضی ملازمین کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اگر فوری طور پر ہماری دیرینہ اور جائز مانگوں کو پورا نہیں کیا گیا تو عارضی ملازمین جمعہ سے غیر معینہ مدت کے لیے بھوک ہڑتال شروع کر دیں گے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details