ETV Bharat / state

CM Mamata Banrejee شمالی بنگال میں سیلاب کی تباہی کے باوجود مرکزی حکومت نے ہماری مدد نہیں کی: ممتا بنرجی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 7, 2023, 6:18 PM IST

شمالی بنگال میں سیلاب کی تباہی کے باوجود مرکزی حکومت نے ہماری مدد نہیں کی ہے:ممتا بنرجی
شمالی بنگال میں سیلاب کی تباہی کے باوجود مرکزی حکومت نے ہماری مدد نہیں کی ہے:ممتا بنرجی

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے شمالی بنگال میں سیلاب کی تباہی پر مرکزی حکومت کی بے اعتنائی اور سرد مہری پر تنقید کرتے ہوئے ایک بار پھر بنگال کے ساتھ سوتیلا سلوک برتنے کا الزام عائد کیا ہے۔

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے سماجی ویب سائٹ ایکس پر طویل پوسٹ لکھتے ہوئے سوال کیا کہ سکم میں سیلاب کی تباہی کے بعد مرکزی حکومت نے مالی مدد کی ہے مگر اس کے ساتھ ہی شمالی بنگال کے کئی علاقوں میں بھی تباہی آئی ہے مگر مرکزی حکومت نے مکمل طور پربنگال کو نظرانداز کردیا ہے۔آخر بنگال کے ساتھ یہ سلوک کیوں ہے؟

ممتا بنرجی نے ایکس پر لکھاہے کہ حالیہ قدرتی آفات جس نے سکم میں میرے بھائیوں اور بہنوں کو متاثر کیا ہے ۔سکم کے عوام کو ریلیف پہنچانے میں ہم ہرممکن مددکررہے ہیں ۔مگر سکم کی تباہی کے اثرات سے دارجلنگ اور کالمپونگ بھی بڑے پیمانے پر متاثر ہوئے ہیں یہاں بھی بڑی تعداد میں ہمارے بھائی اور بہنوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔شمالی بنگال کے کئی علاقے زیر آب ہوگئے ہیں ۔فصلیں تباہ ہوگئی ہیں ، مکانات منہدم ہوگئے ہیں ۔بنگال حکومت کے افسران، وزرا رات دن کام کررہے ہیں ۔

ریاستی حکومت نے قدرتی آفات سے باز آبادکاری کیلئے جی ٹی اے کو کل 25 کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کی ہے۔ کئی محکموں کے وزراء اور آئی اے ایس افسران موقع پر پہنچ گئے۔ ہم ہندوستانی فوج اور سکم حکومت کی ہر ممکن مدد کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔ ہم یہ کام کندھے سے کندھا ملا کر کام کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:TMC And Governor Controversy زمیندارانہ ذہنیت کے طنزکو لے کر گورنر اور ترنمول کانگریس کے درمیان لفظی جنگ

نہوں نے مزید لکھاکہ لیکن ہمارے دارجلنگ، کالمپونگ اور شمالی بنگال کے تئیں مرکزی حکومت کی سرد مہری اور نظرانداز کئے جانے سے میں حیران ہوں۔ خوفناک آفات اور اموات کے بعد سکم اور بنگال کے درمیان تفریق کسی بھی درجے میں درست نہیں ہے۔سکم کی مدد ضرورکرنی چاہیے مگر بنگال کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں ہے؟ ہم مساوات چاہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.