ETV Bharat / state

TMC And Governor Controversy زمیندارانہ ذہنیت کے طنزکو لے کر گورنر اور ترنمول کانگریس کے درمیان لفظی جنگ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 6, 2023, 6:01 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس کو زمیندارانہ ذہنیت کا حامل کہے جانے کے بعد سے ہی گورنر اور حکمراں جماعت ترنمو ل کانگریس کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔جمعرات کی رات سی وی آنند بوس نےجواب دیتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس نئی ملکیتی نظام نافذ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔اس کے جواب میں آج جمعہ کو ترنمول کانگر یس نے زمیندارانہ ذہنیت کی اصطلاحی تعریف کی اوراس کے علاوہ گورنر سے تین سوالات بھی کئے ہیں ۔

زمیندارانہ ذہنیت کے طنزکو لے کر گورنر اور ترنمول کانگریس کے درمیان لفظی جنگ
زمیندارانہ ذہنیت کے طنزکو لے کر گورنر اور ترنمول کانگریس کے درمیان لفظی جنگ

کولکاتا:اس سے قبل مرکزی وزیر مملکت دیہی ترقی کے ترنمول کانگریس کے وفد سے ملاقات کرنے سے انکار کرنے پر بھی ترنمول کانگریس نے زمیندارانہ ذہنیت کا طعنہ دیا تھا۔ترنمول کانگریس نے زمیندانہ ذہنیت کی وضاحت کرتے ہوئے آج کہا کہ ’’زمینداروں نے گاؤں کے غریبوں کودو سال سے ان کے حقوق سے محروم کررکھا ہے ۔ جمعرات کو راج بھون کے ذرائع سے موصول اطلاعات کے مطابق گورنر سی وی آنند بوس نے ترنمول کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ‘‘ زمین تک یا زمین کے قریب پہنچنا زمینداری نہیں ہے۔بلکہ زمینداری شہروں کے پرتعیش کواٹرز میں بیٹھ کر گائوں کے کسانوں پر قابو میںرکھاجائے‘‘۔بنگال کی حکمران جماعت نے بھی جمعہ کو گورنر کے اس تبصرے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ زمیندار دہلی کے محل میں بیٹھ کر مرکزی حکومت کےپیسے سے چالیں کھیل رہے ہیں۔ اتفاق سے گورنر بوس اس وقت دہلی میں ہیں۔

ترنمول کانگریس اس کے جواب میں کرشی بھون میں دھرنا اور ترنمول لیڈروں اور ممبران پارلیمنٹ کو ’’زبردستی‘‘ ہٹانے کے واقعہ کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات کے حصول کے لیے پرامن احتجاجی پروگرام میں پولیس کے ذریعہ رخنہ ڈالنا اصل میں زمینداری ہے۔ترنمول کانگریس نے بی جے پی پر یہ بھی الزام لگایا کہ وہ مرکزی تفتیشی ایجنسی کا غلط استعمال کرکے اپوزیشن کی آوازوں کو دبا رہی ہے۔

چوتھے پیراگراف میں ترنمول کانگریس نے کہا کہ ’’ایک طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کا استعمال اختلافی آوازوں کو دبانے کے لیے کررہی ہےاور دوسری طرف آمنے سامنے بات چیت سے بچنے کے لیے پچھلے دروازے سے فرار ہونے کو زمینداری کہتے ہیں۔

ترنمول کانگریس نے تین سوالات کے ذریعہ بھی گورنر کو گھیرنے کی کوشش کی ہے۔ ایگرا میں اینٹوں کے کارخانے میں ہونے والے دھماکے میں 9افراد کی موت، بانکوڑہ میں مٹی کی دیوار گرنے سے تین بچوں کی موت اور آواس یوجنا کے تحت مکان نہیں ملنے کی وجہ سے آفات میںغریب افراد کو مشکلات کا سامنا کرپڑرہا ہے۔ترنمول کانگریس نے سوال کیا ہے کہ اب گورنر کی فکر اورضمیر کہاں ہے؟۔گرچہ ترنمول کانگریس کا ہدف مرکزی حکومت ہے۔چوں کہ ریاست میں گورنر مرکز کا نمائندہ ہوتا ہے اس لئے یہ پوری لڑائی بنگال حکومت بنام گورنر میں تبدیل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Governor CB Anand Bose گورنر نے سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا

ترنمول کانگریس نے گورنر سے ملاقات کے لیے جمعرات کا وقت مانگا تھا۔ ابھیشیک بنرجی نے راج بھون کے سامنے مظاہرین سے کہا کہ گورنر نے انہیں جمعرات کی صبح ای میل کے ذریعے بتایا کہ انہیں سلی گوڑی آ کر ملنا ہوگا۔ وہ شام 4 بجے تک سلی گوڑی کے سرکٹ ہاؤس میں موجود رہیں گے۔ابھیشیک بنرجی نے گورنر کے اس جو اب کو زمیندارانہ ذہنیت قرار دیا۔ابھیشیک بنرجی کے طنز کے چند گھنٹوں کے بعد ہی راج بھون کے ذرائع کے مطابق اس پر گورنر نے جواب دیدیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.