ETV Bharat / state

Eid ul Adha In Rampur : رامپور میں پر امن طریقے سے عید الاضحٰی کا اہتمام

author img

By

Published : Jul 10, 2022, 9:56 PM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور کی عیدگاہ اور جامع مسجد سمیت تمام چھوٹی بڑی مساجد میں نماز عید الاضحیٰ ادا کی گئی۔ رامپور عید گاہ میں سعودی عرب میں زیر تعلیم ایک طالب علم جو عربی لباس پہنے ہوئے تھے، لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے۔ Eid-ul-Adha being celebrated with religious fervour & gaiety In Rampur

رامپور میں ایک عربی طالب علم نے ہندو مسلم اتحاد کا دیا پیغام
رامپور میں ایک عربی طالب علم نے ہندو مسلم اتحاد کا دیا پیغام

رامپور: رامپور میں جزبہ ایثار و قربانی سے سرشار مسلمانوں نے جہاں نماز عید الاضحیٰ ادا کی وہیں اپنے گھروں پر پہنچ کر سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کی ادائیگی کی۔ دو سال بعد عید گاہ پر عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی۔ کورونا وباء کی وجہ سے اجتماعی عبادات پر پابندی عائد تھی۔ وہیں اس مرتبہ پرامن طریقے سے عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے ۔

رامپور میں پر امن طریقے سے عید الضحٰی کا اہتمام

وہیں سعودی عرب میں تعلیم حاصل کرنے والا ایک طالب علم سارم قمر نے عید گاہ میں نماز ادا کرکے اطمنان کا اظہار کیا اور اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قاضی شہر خوشنود میاں نے مختصر سے خطبہ میں لوگوں سے امن و امان اور بھائی چارے کی اپیل کی۔ سارم قمر نے کہا کہ ہمارا ملک گنگا جمنی تہذیب والا ملک ہے۔ یہاں ہندو مسلمان صدیوں سے ساتھ رہتے آئے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی اتحاد و اتفاق کے ساتھ رہیں گے۔ وہیں سارم نے رامپور پولیس انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس انتظامیہ کی موجودگی میں بہت ہی پرسکون طریقہ سے تمام لوگوں نے یہاں نماز ادا کی۔ وہیں پریشدیہ اسکول میں درس و تدریس کی خدمات انجام دینے والے مصطفیٰ حسین نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے عید کے پیغام کو اجاگر کیا اور ملک میں آپسی بھائی چارہ کو قائم کرنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Namaz Eid ul Adha: رامپور میں دو برس بعد عیدگاہ پر نماز عید الاضحیٰ ادا کی گئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.