ETV Bharat / state

بنگلورو میں اے آئی ڈی ایس او کا نئی قومی تعلیمی پالیسی کے خلاف مظاہرہ - AIDSO Protest Against NEP

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 24, 2024, 5:34 PM IST

دارالحکومت بنگلورو میں اے آئی ڈی ایس او کی جانب سے نئی قومی تعلیمی پالیسی تبدئلی اور4 سالہ ڈگری کورس کو منسوخ کرکے 3 سالہ پروگرام لانے کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین نے چار سالہ ڈگری کورس کی زبردست مخالفت کی۔

بنگلورو میں اے آئی ڈی ایس او کا نئی قومی تعلیمی پالیسی کے خلاف مظاہرہ
بنگلورو میں اے آئی ڈی ایس او کا نئی قومی تعلیمی پالیسی کے خلاف مظاہرہ (etv bharat)

بنگلورو میں اے آئی ڈی ایس او کا نئی قومی تعلیمی پالیسی کے خلاف مظاہرہ (etv bharat)

بنگلورو: ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں اے ڈی آئی ایس او کے حامیوں نے نئی قومی تعلیمی پالیسی کے خلاف احتجاج کیا۔ آل انڈیا اسٹوڈینٹس اسوسئیشن کی جانب سے ریاست گیر سروے کروایا گیا تھا جس میں تقریباً 22 ہزار طلباء نے مودی حکومت کی نیشنل ایجوکیشن پالیسی کے مطابق والی چار سالہ ڈگری کی مخالفت کی گی تھی۔

منشور کے وعدے کے مطابق کرناٹک میں کانگریس حکومت کی جانب سے این ای پی کو منسوخ کردیا گیا یے اور چار سالہ ڈگری کورس کو بھی اسریپ کرکے اسے تین سالہ کردیا گیا ہے جس سے طلباء میں خوشی کی لہر، دیکھی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں آل انڈیا اسٹوڈینٹس اسوسئیشن کی جانب سے ایک مظاہرہ منعقد کیا گیا اور عوام سے اپیل کی کہ اپنے مسائل کے حل کے لئے اٹھ کھڑے ہوں تاکہ متحدہ جدوجہد ہی کے ذریعے سبھی مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے۔

غور طالب ہے کہ نریندر مودی کے اقتدار والی مرکزی حکومت کہ جانب سے نئی تعلیمی پالیسی لائی گئی ہے جس کی ملک کی بیشتر ریاستوں میں سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے شدید مخالفت کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کرناٹک نے نیو ایجوکیشن پالیسی کو مسترد کر دیا

سماجی تنظیموں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف تنظیموں کی جانب سے حکومت پر دباؤ بنانے کی کوشش کی گئی کہ اس نئی ایجوکیشن پالیسی کو واپس لیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.