ETV Bharat / bharat

چھٹے مرحلے پر ایک نظر، محبوبہ مفتی، کنہیا کمار، مینکا گاندھی، سمبت پاترا سمیت 889 امیدوار میدان میں - lok sabha election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 24, 2024, 5:35 PM IST

Updated : May 24, 2024, 6:48 PM IST

لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں جموں و کشمیر کی اننت ناگ راجوری سیٹ سمیت سات ریاستوں کی کل 58 سیٹوں کے لیے 25 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ اس مرحلے میں کنہیا کمار، مینکا گاندھی اور سمپت پاترا سمیت کل 889 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 92 خواتین امیدوار بھی شامل ہیں۔

lok sabha election 2024 phase 6: All you need to know about sixth phase
چھٹے مرحلے میں کنہیا کمار، مینکا گاندھی، سمپت پاترا سمیت 889 امیدوار میدان میں (Etv Bharat)

حیدرآباد: لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں سات ریاستوں کے کل 58 سیٹوں پر 25 مئی کو ووٹنگ ہونی ہے۔ اس مرحلے میں ہریانہ کی تمام 10 اور دہلی کی تمام 7 سیٹیں پر بھی ووٹنگ ہوگی۔اس کے علاوہ اتر پردیش کی 14، مغربی بنگال کی 8، بہار کی 8، اڈیشہ کی 6، جھارکھنڈ کی 4 اور جموں و کشمیر کی اننت ناگ راجوری لوک سبھا سیٹ پر بھی انتخابات ہوں گے۔

lok sabha election 2024 phase 6
لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے پر ایک نظر (ای ٹی وی بھارت گرافکس)

اس سے پہلے اننت ناگ سیٹ پر تیسرے مرحلے میں 7 مئی کو ووٹنگ ہونی تھی لیکن سیاسی جماعتوں کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے زمینی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ووٹنگ کی تاریخ 25 مئی تک ملتوی کر دی تھی۔

اے ڈی آر کی رپورٹ کے مطابق چھٹے مرحلے میں 58 سیٹوں کے لیے 889 امیدوار میدان میں ہیں۔ اے ڈی آر نے کل 889 امیدواروں میں سے 866 کے انتخابی حلف ناموں کا تجزیہ کیا ہے۔ جس کے مطابق چھٹے مرحلے میں 180 (21 فیصد) امیدواروں نے اپنے خلاف فوجداری مقدمات درج ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ان میں سے 141 (16 فیصد) کے خلاف سنگین مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ داغدار امیدواروں میں سے 12 کو عدالت نے کسی نہ کسی معاملے میں سزا بھی سنا چکی ہے۔

  • 6 امیدواروں کے خلاف قتل جیسے سنگین جرم کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج
  • 21 امیدواروں کے خلاف قتل کی کوشش کے مقدمات درج
  • خواتین پر تشدد کے الزام میں 24 امیدواروں کے خلاف مقدمہ درج
  • خاتون سے زیادتی کرنے پر 3 امیدواروں کے خلاف مقدمہ درج
  • 16 امیدواروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر سے متعلق دفعات کے تحت مقدمہ درج
    lok sabha election 2024 phase 6
    لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے پر ایک نظر (ای ٹی وی بھارت گرافکس)

چھٹے مرحلے میں 338 امیدوار کروڑ پتی

اس مرحلے میں 338 (39 فیصد) امیدوار کروڑ پتی ہیں، جن کے پاس ایک کروڑ روپے سے زیادہ کے اثاثے ہیں۔ تمام امیدواروں کے اوسط اثاثے 6.21 کروڑ روپے سے زیادہ ہیں۔ اے ڈی آر کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے 51 امیدواروں میں سے 48 کروڑ پتی ہیں۔ کانگریس کے 25 میں سے 20، ایس پی کے 12 میں سے 11، ٹی ایم سی کے 7، بی جے ڈی کے 6 اور آر جے ڈی، جے ڈی یو اور اے اے پی کے 4-4 امیدوار کروڑ پتی ہیں۔

بی جے پی کے نوین جندال سب سے امیر امیدوار

صنعتکار نوین جندال لوک سبھا انتخابات 2024 کے چھٹے مرحلے میں سب سے امیر امیدوار ہیں۔ ہریانہ کی کروکشیترا لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے جندال کے کل اثاثے 1,241 کروڑ روپے سے زیادہ ہیں۔

اڈیشہ کی کٹک سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار سترت مشرا دوسرے امیر ترین امیدوار ہیں، جنہوں نے اپنی کل جائیداد 482 کروڑ روپے سے زیادہ بتائی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہریانہ کے کروکشیتر سے الیکشن لڑنے والے عام آدمی پارٹی کے ڈاکٹر سشیل گپتا 169 کروڑ روپے کے کل اثاثوں کے ساتھ تیسرے امیر ترین امیدوار ہیں۔

lok sabha election 2024 phase 6
لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے پر ایک نظر (ای ٹی وی بھارت گرافکس)

چھٹے مرحلے کے امیدواروں کی تعلیمی قابلیت

چھٹے مرحلے میں 332 امیدوار پانچویں سے بارہویں جماعت تک تعلیم حاصل کیے ہیں۔ 487 امیدواروں کی تعلیمی قابلیت گریجویشن تک ہے جبکہ 22 امیدوار ڈپلومہ ہولڈر ہیں اور 12 امیدواروں نے خود کو صرف تعلیم یافتہ قرار دیا ہے جبکہ 13 امیدوار تعلیم سے نابلد ہیں۔

چھٹے مرحلے کے اہم امیدوار

  • دہلی کی اہم نشستیں اور امیدوار

نئی دہلی: بنسوری سوراج (بی جے پی) اور سومناتھ بھارتی (عآپ)

شمال مشرقی دہلی: منوج تیواری (بی جے پی) اور کنہیا کمار (کانگریس)

شمال مغربی دہلی: ادت راج (کانگریس) اور یوگیندر چندولیا (بی جے پی)

چاندنی چوک: پروین کھنڈیلوال (بی جے پی) اور جے پرکاش اگروال (کانگریس)

  • ہریانہ کی اہم سیٹیں اور امیدوار

کرنال: سابق سی ایم منوہر لال کھٹر (بی جے پی) اور ستپال برہمچاری (کانگریس)

کروکشیتر: نوین جندال (بی جے پی) اور سشیل گپتا (عآپ)

گڑگاؤں: راؤ اندرجیت سنگھ (بی جے پی) اور راج ببر (کانگریس)

روہتک: دیپندر سنگھ ہڈا (کانگریس) اور اروند کمار شرما (بی جے پی)

lok sabha election 2024 phase 6
لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے پر ایک نظر (ای ٹی وی بھارت گرافکس)
  • اڈیشہ کی اہم نشستیں اور امیدوار

بھونیشور: اپراجیتا سارنگی (بی جے پی) اور منمتھ روترے (بی جے ڈی)

پوری: سمبت پاترا (بی جے پی) اور اروپ پٹنائک (بی جے ڈی)

سنبل پور: دھرمیندر پردھان (بی جے پی) اور پرنب پرکاش داس (بی جے ڈی)

  • بہار کی اہم سیٹیں اور امیدوار

والمیکی نگر: سنیل کمار کشواہا (جے ڈی یو) اور دیپک یادو (آر جے ڈی)

مغربی چمپارن: سنجے جیسوال (بی جے پی) اور مدن موہن تیواری (کانگریس)

مشرقی چمپارن: رادھا موہن سنگھ (بی جے پی) اور راجیش کشواہا (وی آئی پی)

گوپال گنج: آلوک کمار سمن (جے ڈی یو) اور پریم ناتھ چنچل (وی آئی پی)

  • یوپی کی اہم سیٹیں اور امیدوار

سلطان پور: مینکا گاندھی (بی جے پی) اور رامبھول نشاد (ایس پی)

اعظم گڑھ: دنیش لال یادو 'نیرہوا' (بی جے پی) اور دھرمیندر یادو (ایس پی)

الہ آباد: اجول ریوتی رمن سنگھ (کانگریس) اور نیرج ترپاٹھی (بی جے پی)

جونپور: کرپاشنکر سنگھ (بی جے پی) اور بابو سنگھ کشواہا (ایس پی)

  • مغربی بنگال کی اہم نشستیں اور امیدوار

تملوک: ابھیجیت گنگوپادھیائے (بی جے پی) اور دیبانگشو بھٹاچاریہ (ٹی ایم سی)

جھارگرام: کالی پدا سورین (ٹی ایم سی) اور پرنات توڈو (بی جے پی)

میدنی پور: اگنی مترا پال (بی جے پی) اور جون مالیا (ٹی ایم سی)

  • جھارکھنڈ کی اہم نشستیں اور امیدوار

رانچی: سنجے سیٹھ (بی جے پی) اور یشسوینی سہائے (کانگریس)

جمشید پور: سمیر موہنتی (جے ایم ایم) اور ودیوت بارن مہتو (بی جے پی)

گرڈیہ: چندر پرکاش چودھری (اے جے ایس یو) اور متھرا پرساد مہتو (جے ایم ایم)

  • جموں و کشمیر کی اہم نشست

اننت ناگ-راجوری: محبوبہ مفتی (پی ڈی پی) اور میاں الطاف احمد (نیشنل کانفرنس)

پانچوں مرحلے کے اختتام کے ساتھ ہی عام انتخابات کے لیے پولنگ اب اپنے آخری پڑاو پر پہنچ چکی ہے کیونکہ چھٹیں مرحلے کے لیے کل یعنی 25 مئی کو ووٹنگ ہوگی اور ساتویں مرحلے میں یکم جون کو ووٹنگ ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں 66.1 فیصد ووٹنگ، دوسرے مرحلے میں 66.7 فیصد ووٹنگ، تیسرے مرحلے میں 65.68 فیصد ووٹنگ، چوتھے مرحلے میں 66.95 فیصد اور پانچویں مرحلے میں 62.19 پولنگ درج کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پانچویں مرحلے پر ایک نظر: راہل، اسمرتی، عمرعبداللہ، راجناتھ سنگھ سمیت 695 امیدوار میدان میں

چوتھے مرحلے پر ایک نظر: اویسی، اکھلیش، مہوا موئترا اور یوسف پٹھان سمیت 1717 امیدوار میدان میں

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی مکمل تفصیلات پر ایک نظر

لوک سبھا الیکشن 2024 کے دوسرے مرحلے پر ایک نظر

Last Updated : May 24, 2024, 6:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.